تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Thursday, December 3, 2020

حکومت خصوصی افراد کے مسائل تر جیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کر نے کے لیے کوشاں ہے: ڈی سی اٹک علی عنان قمر

 

اٹک :  ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کے مسائل تر جیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کر نے کے لیے کوشاں ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک میں خصوصی افراد کے لیے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک چوہدری عبد الماجد،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جوادالہٰی،ڈی ایم او رمحمد سلیم راجہ ،ڈپٹی ڈائر یکٹرسماجی بہبود حسیب احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے کہا کہ ان افراد کے لیے سر کاری نوکر یوں میں کو ٹہ رکھا گیا ہے اور اس کے مطابق انہیں نوکر یا ں دی جارہی ہیں اٹک شہر میں ڈی پی او آفس کے گیٹ سے نابینا سکول تک خصوصی افراد کے لیے سمارٹ سٹریٹ بھی قائم کی گئی ہے تاکہ انہیں پیدل چلنے میں سہولت فراہم کی جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ اٹک کے اسپیشل افراد کی فلا ح کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کھلی کچہری کے دوران ڈی سی اٹک نے خصوصی افراد کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے اقدامات کے احکا مات جاری کیے قبل ازیں خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک چوہدری عبد الماجد تھے تقریب میں اس دن کے حوالے سے مختلف موضوعات زیر بحث آئے مہمان خصوصی نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کے حقوق کا خیال کر نا ہم سب پر فر ض ہے اس موقع پر خصوصی افراد کی طر ف سے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں فن کا مظاہر ہ بھی کیا گیا ۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot