اٹک : راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ میں شامل تحصیل فتح جنگ کی یونین کونسل جنگل کے متعدد مواضعات کے اراضی مالکان رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے اراضی کے تخمینہ جات کے ضمن میں انتہائی کم تر قیمتوں پر سراپا احتجاج ، اس ضمن میں راولپنڈی رنگ روڈ اتھارٹی کے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر وسیم تابش کی قیادت میں خصوصی ٹیم یونین کونسل قطبال کے آفس میں پہنچی اور انہوں نے متذکرہ مواضعات کی زمینوں کی قیمتوں کے متعلق ریٹس سنائے تو موقع پر موجود یونین کونسل جنگل کے متعدد مواضعات کے متاثرین اراضی مالکان میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جس پر متاثرین اراضی مالکان کے نمائندوں سابق چیئرمین حاجی اعظم پسوال اور سابق ناظم راجہ عابد محمو دجنگل ودیگرمتاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے مجوزہ منصوبہ میں شامل کیے جانے والے متعدد مواضعات مورت ،جنگل،گنڈا سیداں ،کاک چوہدری ،دولت پور ،بنگو سمیت ملحقہ آبادیوں کی زمینوں کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا کی جائے بصورت دیگر متاثرین اراضی مالکان اپنی زمینوں کے قانونی اور اخلاقی تحفظ کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائیں گے اور اس ضمن میں انصاف کے تقاضے پورے نہ کیئے گئے تو پھر علاقہ بھر کے متاثرین متعلقہ ذمہ دار حکام کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ، رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے بھی چند ماہ قبل چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر راولپنڈی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اس سلسلہ میں مارکیٹ ریٹ کے مطابق مالکان اراضی کو معاوضہ کی ادائیگی کے بارے میں تحریری خط ارسال کیا تھا اور انہوں نے ذاتی طور پر بھی چیف سیکرٹری ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور دیگر ارباب اختیار سے بھی ملاقاتیں کر کے علاقہ کے مالکان اراضی کے جذبات کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی تھی اس موقع پر بتایا گیا کہ متذکرہ علاقہ کے مالکان اراضی نے قومی مفاد کی خاطر ہمیشہ قربانیاں دیں اور ہر موقع پر بھر پور تعاون کیا نیو اسلام آباد ائر پورٹ کی تعمیر ہو یا موٹر وے کے منصوبہ میں ہماری زمینوں کی قیمتیں مناسب ادا نہیں کی گئیں جبکہ سی پیک کے منصوبہ میں بھی علاقہ کے لوگو ں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں اور اب راولپنڈی رنگ روڈ کے مجوزہ منصوبہ کے موقع پر جو منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس میں مارکیٹ نرخوں سے ہٹ کر آٹے میں نمک کے برابر قیمتوں کا تعین جارہا ہے جو مالکان اراضی کو کسی بھی صورت قبول ومنظور نہیں واقفان حال کا کہنا ہے کہ متذکرہ علاقوں کی زمینوں کے مارکیٹ نرخ چالیس لاکھ روپے فی کنال ہیں جبکہ لینڈ ایکوزیشن کا عملہ تمام تر ویلیوسے ہٹ کر مالکان اراضی کے اصلی حقوق کو مکمل طور پر نظر انداز کیے جارہا ہے متذکرہ علاقوں کے مالکان نے یونین کونسل جنگل کے سابق چیئرمین حاجی اعظم پسوال کی موجودگی میں اپنے جائز حقوق کیلئے متعلقہ فورم پر اعتراضات بھی داخل کرادیئے اور وزیرا علی پنجاب سردارعثمان بزدار سے درمندانہ اپیل کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مالکان اراضی نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اگر ہ میں انصاف نہ ملا تو اعلی عدالتوں کے دروازوں پر بھی دستک دینگے اور موقع پر نا انصافی کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف بھی سخت احتجاج کرینگے رنگ روڈ اتھارٹی اور حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں مارکیٹ سے انتہائی کم معاوضہ دینا ان کے معاشی قتل عام کے مترادف ہو گا انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی او رڈپٹی کمشنر اٹک کو معاملات کی اصلاح کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار فوری احکامات جاری کریں اس موقع پر نمبردار راجہ محمد زمان مورت ،عبدالغفار ،ملک ممتاز علی مورت ،اسرار افضل ،مقبول حسین شاہ،قاضی عبدالوحید ،قاضی عبدالرحمن ،چوہدری محمو د سلطان ،چوہدری ثاقب ،حاجی اجمل مورت ،راجہ کامران ،قاضی عرفان ،راجہ ساجد محمو د،اور راجہ زاہد پرویز سمیت ملحقہ دیہاتوں کے متاثرین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Friday, November 20, 2020
Home
فتح جنگ
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تحصیل فتح جنگ کی یونین کونسل جنگل کے متعدد مواضعات کے اراضی مالکان رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے اراضی کے تخمینہ جات کے ضمن میں انتہائی کم تر قیمتوں پر سراپا احتجاج
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تحصیل فتح جنگ کی یونین کونسل جنگل کے متعدد مواضعات کے اراضی مالکان رنگ روڈ اتھارٹی کی جانب سے اراضی کے تخمینہ جات کے ضمن میں انتہائی کم تر قیمتوں پر سراپا احتجاج
Tags
فتح جنگ#
Share This
About وائس آف اٹک
فتح جنگ
Tags:
فتح جنگ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment