اٹک :موٹروے پولیس نے اپنے 23 واں یوم تاسیس کے موقع پر سینیٹائزر ماسک اور تحاءف تقسیم کئے ، موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کا 23واں یوم تاسیس منایا گیا اس موقع پر موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹروے استعمال کرنے والے ڈرائیورز میں سینیٹائزر، ماسک،دوستانے اور بچوں میں کھلونا پولیس گاڑیاں تقسیم کی گئیں طاءف کی تقسیم موٹروے کے تمام بڑے ٹول پلازو پر کرونا کی حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کی گئی اس موقع پر ڈی آئی جی، موٹروے، اشفاق احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور روڈیوزر کی سہولت، ہروقت امداد اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے ہر دم تیار ہیں جہاں موٹروے پولیس اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کا سفر محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے وہیں عوام نے بھی ہمیشہ ان مقاصد کے حصول میں موٹروے پولیس سے بھرپور تعاون کیا ہے موٹروے استعمال کرنے والوں میں جہاں آج تحاءف تقسیم کیے جا رہے ہیں وہی ہمارا پیغام ہے کہ دوران سفر تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں اور ساتھ کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر بھی خصوصی عمل کریں آج جو میں ( 23 ) یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اور موٹروے پولیس کے افسران تمام شہداء کے لواحقین کو خصوصی تحاءف پیش کیے گئے ہیں آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ موٹروے پولیس عوام کی خدمت جاری رکھے گی ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Thursday, November 26, 2020
Home
اٹک
ملکی خبریں
موٹروے پولیس نے 23 واں یوم تاسیس کے موقع پر سینیٹائزر ماسک اور تحاءف تقسیم کئے ، موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے : ڈی آئی جی موٹروے، اشفاق احمد
موٹروے پولیس نے 23 واں یوم تاسیس کے موقع پر سینیٹائزر ماسک اور تحاءف تقسیم کئے ، موٹروے پر سفر کرنے والوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے : ڈی آئی جی موٹروے، اشفاق احمد
Tags
اٹک#
ملکی خبریں#
Share This
About وائس آف اٹک
ملکی خبریں
Tags:
اٹک,
ملکی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment