تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Tuesday, December 1, 2020

عوام حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ آبادی پر کنٹرول کر نے کے اقدامات کریں :ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

 اٹک :محکمہ بہبود آبادی کی کار کر دگی پر اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک چوہدری عبدالماجد نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ضلعی پاپو لیشن ویلفیئر آفیسر ظفر اقبال رحمانی نے بر یفنگ دی ۔ بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ محکمہ نے آبادی کو قابو میں لانے کے لیے بھرپور عوامی آگاہی مہم چلائی اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔ عوام میں زیادہ آبادی کے حوالے سے نقصانات کے بارے میں بتا یا گیا اور اس کے ساتھ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی ۔  ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کی عوام حکومتی ہدایات کے مطابق زیادہ آبادی پر کنٹرول کر نے کے اقدامات کریں ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot