اٹک : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے پولیس سروسز آف پاکستان کی پولیس آفیسر اے ایس پی صدر سرکل ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے پران کے اعزاز میں ڈی پی او آفس اٹک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے ایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ،ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس اٹک کے سٹاف نے شرکت کی ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ڈی پی او آفس آمد پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کو ایس پی عہدہ کے رینک لگائے اور تمام پولیس افسران نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کو ایس پی پروموٹ ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کو ایک باہمت اور بہادرپولیس آفیسر دیکھا ہے جنہوں نے فیلڈ میں دن رات فرنٹ لائن پر رہ کراپنے فراءض سرانجام دئیے ہیں جو کہ تمام پولیس افسران کے لیے ایک مثال ہے اس موقع پر ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈی پی او اٹک اور تمام پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور ان کی راہنمائی میرے لیے مشعل راہ ہے ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Saturday, November 21, 2020
Home
اٹک
میں نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کو ایک باہمت اور بہادرپولیس آفیسر دیکھا ہے جنہوں نے فیلڈ میں دن رات فرنٹ لائن پر رہ کراپنے فراءض سرانجام دئیے ہیں:ڈی پی او اٹک
میں نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کو ایک باہمت اور بہادرپولیس آفیسر دیکھا ہے جنہوں نے فیلڈ میں دن رات فرنٹ لائن پر رہ کراپنے فراءض سرانجام دئیے ہیں:ڈی پی او اٹک
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔


No comments:
Post a Comment