تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Saturday, November 21, 2020

حضور اکرم ﷺ کی اسوہ حسنہ پر چل کرہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں :چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری

 اٹک :چیئر مین پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی اسوہ حسنہ پر چل کرہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں تقریب تقسیم انعامات و اسناد ،بسلسلہ ہفتہ شان رحمت اللعامین ﷺ میں بطور مہمان خصوصی کیا تقریب میں ڈپٹی ڈاریکٹر کالجز پروفیسر عثمان صدیقی ،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک پروفیسر ماجد وحید بھٹی، دیگر افسران اور طلبا ء بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یاور بخاری نے کہا کہ سائنس کے اس ترقی یافتہ دور میں انسانی زندگی بے پناہ مصروف ہوگئی ہے اس صنعتی دور نے انسان کے ایک ایک لمحے کو مصروفیت سے دوچار کردیا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ زندگی کی گزر گاہوں میں ایسے مصروف انسانوں کے لیے حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیر ت باعث تسکین بنے اور وہ انسان اس سے فیضیاب ہو سکیں حضو ر ﷺ کا اصل کارنامہ یہ ہے کہ آپ ﷺ کی دعوت نے پورے کے پورے اجتماعی انسان کو اندر سے بدل دیا اور اللہ کا ایک ہی رنگ تمام کائنات پر چھا گیا ذہن بدل گئے اور خیالات کا رخ بدل گیا اور اس کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام پیمانے بدل گئے درحقیقت حضور ﷺ محسن انسانیت کے ہاتھوں انسانی زندگی کو نشاط ثانیہ حاصل ہوئی اور آپﷺ نے ایک نظام حق کی صبح درخشاں سے مطلع تہذیب کو روشن کرکے بین الاقوامی دور تاریخ کا افتتاح فرمایا یہ اتنا بڑا کارنامہ ہے کہ اس کی مثال کسی دوسری جگہ نہیں ملتی حضور اکرم ﷺ دنیا کے مایوس حالات میں عظیم ترین تبدیلی کا پیغام لیکر ا ٹھے اورامید و محبت کی ایسی شمع روشن کی جس سے آج بھی پوری کائنات منور ہے ہ میں چاہیے کہ ہم حضرت محمد مصطفی ﷺکی سیرت مبارکہ پر مکمل عمل کریں اور اپنی زندگیوں کو سنواریں آخر میں نعت خوانی ،تقاریر ،خطاطی اور دوسرے شعبوں میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئی ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot