تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Saturday, November 21, 2020

ایک روزہ انٹر سکول، کالجز اور اوپن بوائز اتھلیٹکس چمپین شپ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اٹک کے تحت پاکستان اسٹیڈیم میں گیمز کا انعقاد کیا گیا۔


 اٹک : وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر ایک روزہ انٹر سکول، کالجز اور اوپن بوائز اتھلیٹکس چمپین شپ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اٹک کے زیر اہتمام پاکستان سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں ضلع اٹک کے سکولز کالجز نے بھرپور شرکت کی دانش سکول نے 50 پوائنٹس لے کر پہلی پوزیشن،گورنمنٹ ڈگری کالج نے 39 پوائنٹس لے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ بوائز سکول اور ایم سی سکول نے 2،2پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوپن اتھلیٹکس میں تحصیل حضرو اور تحصیل فتح جنگ نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر تھے جیوالن تھرو میں عبدالرشید گورنمنٹ کالج اٹک 133 فٹ کے ساتھ پہلی، راجہ عمیر دانش سکول 208 فٹ کے ساتھ دوسری اور محمد اوسید گورنمنٹ کالج اٹک نے 97فٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوپن میں علی اکبر نے 119 فٹ کے ساتھ پہلی، حامد وحید نے 113فٹ کے ساتھ دوسری اور سجاد نے106فٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ڈسکس تھرو میں راجہ عمیر دانش سکول 80 فٹ کے ساتھ پہلی، علی حسن دانش سکول 70;46;5فٹ کے ساتھ دوسری اور محمد یاسین ایم سی سکول اٹک نے 69;46;8فٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوپن میں علی اکبر نے 87;46;4 فٹ کے ساتھ پہلی،احمد ماجد نے 70;46;4فٹ کے ساتھ دوسری اور محمد عدیل نے68;46;5فٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی شاٹ پٹ میں اسامہ گورنمنٹ کالج اٹک نے26 فٹ کے ساتھ پہلی،احسن حیات گورنمنٹ کالج اٹک 25;46;7فٹ کے ساتھ دوسری اور عبد الوہاب گورنمنٹ کالج اٹک نے22;46;8فٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوپن میں علی اکبر نے 33 فٹ کے ساتھ پہلی،عجب نے 28;46;6فٹ کے ساتھ دوسری اور مظہر نے27;46;4فٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہائی جمپ علی حسن دانش سکول جنڈ سے 4;46;11 فٹ کے ساتھ پہلی حاصل کی جبکہ اوپن میں علی حسن نے 5;46;2 فٹ کے ساتھ پہلی،علی اکبر نے 5فٹ کے ساتھ دوسری اور محمد عدیل نے5فٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی لانگ جمپ میں احتشام ہادی گورنمنٹ کالج اٹک نے17;46;10 فٹ کے ساتھ پہلی،علی حسن دانش سکول16;46;10فٹ کے ساتھ دوسری اورعمیر علی دانش سکول نے15;46;10فٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوپن میں محمد عدیل نے 16;46;5 فٹ کے ساتھ پہلی،علی اکبر نے 16;46;4فٹ کے ساتھ دوسری اور حامد وحید نے16;46;2فٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی 200میٹر ریس میں طاہر شریف دانش سکول سے پہلی،کامران اختردانش سکول نے دوسری اور دانش وحید گورنمنٹ کالج اٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوپن میں سجاد احمد نے پہلی،عمیر شہزاد نے دوسری اور احمد ماجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی 400میٹر ریس میں دانش وحید گورنمنٹ کالج اٹک سے پہلی،فواد عتیق دانش سکول نے دوسری اور احمد لطیف گورنمنٹ کالج اٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوپن میں عجب نے پہلی،مظہر نے دوسری اورعالیان صفدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی 800 میٹرریس میں محمد علی دانش سکول سے پہلی،حسیب خان دانش سکول نے دوسری اور دانش مصطفیٰ دانش سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوپن میں محمد عدیل نے پہلی،عجب خان نے دوسری اورمحمد اسامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی 1500 میٹرریس میں عمیر علی گورنمنٹ کالج اٹک سے پہلی،حسیب خان گورنمنٹ کالج اٹک دوسری اور ارسلان گورنمنٹ بو ائز ہائی سکول اٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اوپن میں فدا نے پہلی،عقیل نے دوسری اورمظہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں ضلع اٹک میں اتھلیٹکس کا ذکر کیا بلخصوص پاکستان میں پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جیتنے والے مرزا خان، محمد یونس، آنرری کپٹن نادر خان، عزیر بٹ، غلام حیدر، آنرری کپٹن محمد نواز کی کاوشوں کا سراہا ان کے ہمراہ شہریار عارف خان اے ڈی سی آر، ڈاکٹر جاوید اقبال چیف ایکزیکٹو آفیسر ایجوکیشن،ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر عبدالوحید بابر، تحصیل سپورٹس افسر اقراء، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیا قت عمر،حاجی سلیم خان، فہیم نعمت خٹک، ممتاز احمد اور کرنل اقبال خٹک، عبدالغفار خان، محمد جاوید سابقہ سپورٹس آفسران، اشراق خان اور ذلفقار خان بھی موجود تھے تقر یب کے اختتام پر مہمانوں اور کھلاڑیوں نے پاکستان زند ہ آباد کے نعر ے لگائے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot