تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Thursday, November 19, 2020

مجلس عاملہ جمعیت علماء اسلام تحصیل حضرو کا ماہانہ دستوری اجلاس کاملپور عالم جمعیت علماء اسلام کے دفتر میں تحصیل امیر مولانا محمد نعیم کی صدارت میں منعقد ہوا

 اٹک : مجلس عاملہ جمعیت علماء اسلام تحصیل حضرو کا ماہانہ دستوری اجلاس کاملپور عالم جمعیت علماء اسلام کے دفتر میں تحصیل امیر مولانا محمد نعیم کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا اظہار الحق، مولانا فیض الرحمن، مولانا ضیاء المحسن، حافظ عبدالرشید سمیت دیگر علما کرام شریک ہوئے اجلاس میں مجلس عاملہ کے علاوہ مقامی یونٹ کے حضرات نے بھی بحیثیت مبصرین شرکت کی اجلاس میں جماعتی دستوری فنڈ کے حصول کے حوالے سے اور مجلس عمومی کے اجلاس کے حوالے سے اور یونٹ سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی باہمی مشاورت کے بعد تحصیل امیر نے فیصلے کئے اور طے پایا کہ مجلس عمومی تحصیل حضرو کا دستوری اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا تحصیل جماعت ہرہریونین کونسل کو ایک ایک دن دے گی جس میں یونٹوں کے قیام اور وہاں کی مجلس عمومی کے حضرات سے خصوصی نشست کی جائیگی ہر یونین کونسل میں تحصیل ناظم اطلاعات رابطہ کرکے اس یونین کونسل کے امیر سے وقت لے گا اور اس مقررہ وقت میں تحصیل جماعت دورہ کرے گی اور یونین کونسل امیر پر لازم ہو گا کہ اس وقت میں اپنی یونین کونسل کے تمام اراکین مجلس عمومی کو جمع کرے گا اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پشاور کانفرنس کے حوالے تمام یونین کونسلوں کی جماعتوں کو بھر پور شرکت یقینی بنائی جائے گی ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot