اٹک: ریسکیو1122اٹک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی ضلع بھر کی مختلف یونین کونسل کے ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان نیشنل ( سی ای آر ٹی ) کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مقابلہ جات منعقد کرائے گئے جس میں ضلع بھر سے 7 یونین کونسل کی ٹیموں نے شمولیت کی مقابلہ جات کا انعقاد پی سی بی گراؤنڈ اٹک میں کیا گیا مقابلہ جات میں مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، ریسکیو آفیسرز ، ریسکیو اہلکار اور میڈیا نمائندگان نے بھرپور شرکت کی مقابلوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مریضوں کی درجہ بندی کرنا ، ابتدائی طبی امداد دینا ، آگ لگنے کی صورت میں بروقت کاروائی کرنا ، بلڈنگ گرنے کی صورت میں مریضوں کی تلاش اور نکالنے کی کوشش کرنا ، ڈوبنے والے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے بتاتے ہو ئے کہا کہ ان مقابلہ جات کا مقصد رضاکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے لوگوں کی جان بچانا ہے محفوظ معاشرے کی تشکیل کیلئے ہر فرد یہ عملی تربیت حاصل کرے مقابلے کے اختتام پر شرکاء نے محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے ریسکیو 1122 اٹک کی اس کاوش کو خوب سراہا ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Thursday, November 19, 2020
Home
اٹک
ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان نیشنل ( سی ای آر ٹی ) کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد
ریسکیورضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان نیشنل ( سی ای آر ٹی ) کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے درمیان مقابلہ جات کا انعقاد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment