اٹک : سابق امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی ون اٹک شیخ سلمان سرور نے کہا کہ شفاف انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہیں جس الیکشن کی غیر جانبداری پر انگلیاں اٹھنے لگیں وہاں پھر کئی مسائل جنم لیتے ہیں حالیہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں حکومتی وزراء کھلے عام کروڑوں روپے کے بدلے ووٹوں کی باتیں کرتے رہے اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو توڑ کر حکومتی جماعت کا حصہ بنایا گیا ایسی صورتحال میں الیکشن کی شفافیت کسی صورت ممکن نہیں ہو سکتی اور نہ ہی نتاءج کو تسلیم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان قوم کو گمراہ کرنے کیلئے تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے 70 سالوں میں 35 سال محمد نواز شریف اور 35 سال پیپلز پارٹی کے کھاتے میں ڈالتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ محمد نواز شریف کے تینوں ادوار ملا کر کل مدت تقریباً ساڑھے 9 سال بنتی ہے اور پیپلزپارٹی کے ادوار کی کل مدت بھی تقریباً اتنی ہی ہے اور پاکستان میں جو چار مارشل لاء کے ادوار گزرے ہیں جن کی مدت تقریباً 40 سال بنتی ہے اس کی طرف تو کسی کی انگلی نہیں اٹھتی محمد نواز شریف کے ساڑھے 9 سالوں میں ملک نے جو کامیابیاں سمیٹی ہیں وہ تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے تاریخ کا بلند ترین گروتھ ریٹ 5;46;8 گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی ، موٹرویز کے جال ، اٹیمی قوت بنا کر دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنایا اور ملک کو اسلامی ممالک کی صف میں پہلے نمبر پر لا کھڑا کیا ، سی پیک جیسے تاریخ ساز منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دروازہ کھول دیا اس کے علاوہ بے شمار میگا پراجیکٹ محمد نواز شریف کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں آپ نے اڑھائی سالوں میں ملک و قوم کو کیا دیا ہے ماسوائے مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، لاقانونیت حالانکہ آپ کو تو تاریخ کا سب سے مستحکم ملک ملا تھا کب تک آپ لوگوں کو جھوٹی کہانیاں سناتے رہیں گے خدارا اب بس کر دیں ملک کو آج کس نہج پر پہنچا دیا ہے قوم بھوک سے مر رہی ہے آپ کی نالائقی کی وجہ سے ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ملک کو ریوس گیئر لگ چکا ہے اس لئے وقت و حالات کا تقاضا یہی ہے کہ ملک کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت کو پروان چڑھانے دیا اور عوامی فیصلے کا احترام کیا جائے ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Thursday, November 19, 2020
Home
اٹک
شفاف انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہیں جس الیکشن کی غیر جانبداری پر انگلیاں اٹھنے لگیں وہاں پھر کئی مسائل جنم لیتے ہیں :سابق امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی ون اٹک شیخ سلمان سرور
شفاف انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہیں جس الیکشن کی غیر جانبداری پر انگلیاں اٹھنے لگیں وہاں پھر کئی مسائل جنم لیتے ہیں :سابق امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی ون اٹک شیخ سلمان سرور
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment