تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Tuesday, November 24, 2020

قمر الزمان چوہدری مرحوم کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا: عبدالوہاب اعوان ضلعی صدر ایم ایس او اٹک


 ٓاٹک: قمر الزمان چوہدری مرحوم کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا، عبدالوہاب اعوان قمر الزمان مرحوم کی طلبہ برادری کے لیے خدمات کسی سے مخفی نہیں آپ نے اپنی زندگی غلبہ اسلام کے لیے وقف کر رکھی تھی ان خیالات کا اظہار ضلعی ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اٹک عبدالوہاب اعوان اور ضلعی ترجمان ایم ایس او اٹک عبدالواجد عثمانی نے یوم وفات قمر الزمان چودھری کی مناسبت سے جاری میڈیا کو بیان میں کیا انکا مزید کہنا تھا قمر الزمان چودھری مرحوم ایک طالب علم رہنماء ہونے ساتھ حق گو عالم دین،صحافی،اور مذہبی سکاکر تھے آپ نے اپنی زندگی غلبہ اسلام اور طلبہ حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کر رکھی تھی انکی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پر کرنا انتہائی مشکل ہے ایم ایس او پاکستان کو قومی سطح کی طلبہ تنظیم بنانے میں انکا کلیدی کردار ہے آج اگر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان مدارس دینیہ اور کالجز یونیورسٹیز میں اپنا یکساں وجود رکھنےوالی مملکت خداد پاکستان کی بڑی طلبہ تنظیم ہےتو اسکا سہرہ قمر الزمان چودھری کے سرہے جنہوں نے اپنا مقصد حیات غلبہ اسلام کو بنایا تھا قمر الزمان چودھری کو خراج تحسین پیش کرنےکے لیے ایم ایس او اٹک سمیناز کا انعقاد کرے گی ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot