تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Wednesday, November 18, 2020

مسلم لیگ ( ن ) نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا قائد محمد نواز شریف نے پاکستان کو ترقی دی:عمر حیات خان رئیس آف بالڑہ جھنگ


اٹک () مسلم لیگ ( ن ) نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا قائد محمد نواز شریف نے پاکستان کو ترقی دی اور وطن عزیز پاکستان کو مشکل حالات سے نکال کر خوشحالی کی جانب گامزن کیا ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں تبدیل کیا ان خیات کا اظہار تحصیل فتح جنگ اٹک عمر حیات خان رئیس آف بالڑہ جھنگ نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) نے اپنے دور اقتدار میں پاکستانی عوام کو ہر سہولیات میسر کیں اور محمد نواز شریف نے جو ملک کو مقام دیا وہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ان کی حکومت سے ہم ترقی کی جانب جا رہے تھے کہ اس موجودہ حکومت نے عوام سے وعدے کیے وہ سب وعدے جھوٹے نکلے اور ریاست مدینہ کے دعویدار نے ملک پاکستان کا امن و سکون چھین لیا ، ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ، مہنگائی عروج پر ہے عوام دو وقت کی روٹی جیسی نعمت سے محروم ہو گئے ہیں ہر جانب سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے جب مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت تھی تو عوام خوشحال تھی اور ہر جانب ایک سکون تھا ہمارا جینا مرنا صرف مسلم لیگ ( ن ) کے ساتھ ہے اور آنے والے الیکشن میں ہم ووٹ کے ذریعے بھاری اکژریت سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے اور ہر چیز عوام کی پہنچ میں ہو گی ۔

 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot