تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Wednesday, November 18, 2020

وزیر مال پنجاب کرنل ( ر) ملک محمد انور خان کی ہدایت پر محکمہ مال نے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے حوالے سے تفصیلات ریلیز کر دی ہیں

 اٹک : وزیر مال پنجاب کرنل ( ر) ملک محمد انور خان کی ہدایت پر محکمہ مال نے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے حوالے سے تفصیلات ریلیز کر دی ہیں محکمہ مال کی جانب سے اکتوبر اور نومبر 2020ء میں 36 اضلاع میں ریونیو عوامی خدمت کچہریاں منعقد کی گئیں پنجاب بھر سے اکتوبر اور نومبر میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں مجموعی طور پر 15271 درخواستیں آئیں جن میں سے 12626 درخواستیں موقع پر ہی نمٹا دی گئیں جبکہ 2645 درخواستوں پر کام جاری ہے رواں ماہ پنجاب بھر سے مجموعی طور پر 8651 درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 7000 موقع پر ہی نمٹا دی گئیں جبکہ 1651 پر کام جاری ہے نومبر کے پہلے ہفتے میں درستگی ریکارڈکی مد میں پنجاب بھر سے 758 درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 502 درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 256 پر ضروری کاروائی جاری ہے فرد کے اجراء کیلئے صوبہ بھر سے 1545 درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 1440 درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 105 پرکاروائی کی جارہی ہے جائیداد کے انتقالات کے اندراج کیلئے 997 درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 788 درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 209 پر کاروائی جاری ہے رجسٹری کیلئے 931 درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 814 درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 117 پر کارروائی جاری ہے انکم سر ٹیفکیٹ کے حصول کیلئے 60 جمع شدہ درخواستوں میں سے 54 نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 6 پر کام جاری ہے معائنہ ریکارڈ کیلئے جمع کروائی گئی درخواستوں کی کل تعداد 486 ہے جن میں سے 424 نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 62 پر کام جاری ہے ڈومیسائل کے اجراء کیلئے 1998 درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 1843 نمٹا دی گئی ہیں جبکہ 155 پر کام جاری ہے ریونیو سے متعلقہ مختلف مسائل کے حل کے لئے 1876 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 1135 موقع پر ہی نمٹا دی گئیں جبکہ 741 قانونی کاروائی کے جلد نمٹا دی جائیں گی ریونیوعوامی خدمت کچہریوں کے انعقادسے درستگی ریکارڈ ، فرد کے اجراء ، انتقالات کے اندراج ، رجسٹری ، انکم سرٹیفکیٹ ، معائنہ ریکارڈ ، ڈومیسائل کے اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر امور کے حوالے سے موصول ہونے والی 83 فیصددرخواستوں کو خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا ہے وزیر مال پنجاب ( ر ) کرنل ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ اگلی ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ماہ دسمبر کے پہلے ورکنگ ڈے کو کیا جائے گا عوام نے پنجاب حکومت کے اس فلاحی اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot