اٹک : آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع اٹک کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ضلعی دفتر ایجوکیشن اٹک کے لان میں ایک محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی صدر ایپکا اٹک احمد خان نے کی جبکہ محفل میلاد کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر تھے اللہ پاک کی رحمتوں سے بھر پور محفل میلاد کی تقریب کے آرگنائزرز میں ضلعی صدر ایپکا اٹک احمد خان کے علاوہ ضلعی سینئر نائب صدر ایپکا اٹک چوہدری رحمت علی ، صدرایپکامحکمہ ایجوکیشن اٹک ملک زاہد محمود ، چیئرمین ایپکامحکمہ ایجوکیشن اٹک یاسر علی زئی ، سینئر نائب صدرایپکامحکمہ ایجوکیشن اٹک شیر بہادراور پی اے ٹو چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک شاہ فرمان شامل تھے جبکہ بابرکت محفل میلاد کی تقریب میں مہمانان گرامی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ڈسٹرکٹ اکاءونٹس آفیسر اٹک محمد ارشد اقبال ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری اٹک اکرم ضیاء ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری (مردانہ) سید تقی عباس شاہ اور سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری راجہ امجد اقبال کے علاوہ میڈیا سے چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی محفل میلاد کی پررونق تقریب سے معروف نعت خوانوں سعید الرحمن ،اظہر اقبال ،سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک محمد امیر اوروقار نے نعت خوانی کی سعادت حاصل کی جبکہ روحانی محفل کی تقریب سے حضور نبی کریم ﷺ کے اسوہَ حسنہ پر خصوصی خطاب مولانا امجد آف واہ کینٹ نے کیا اور محفل میلاد کی اختتامی دعا خطیب جامع مسجد تحصیل کونسل ( ضلع کونسل ) اٹک مولانا قاری عتےق الرحمن نے کرائی جس میں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Wednesday, November 18, 2020
Home
اٹک
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع اٹک کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ضلعی دفتر ایجوکیشن اٹک کے لان میں ایک محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع اٹک کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ضلعی دفتر ایجوکیشن اٹک کے لان میں ایک محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment