اٹک: انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کے 23 ویں یوم تاسیس کے حوالہ سے این فائیو نارتھ زون کے تمام سیکٹروں اور بیٹوں میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا دن کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت اور شہداء کیلئے خصوصی دعاءوں سے کیا گیا بعدازاں موٹروے پولیس کے افسران نے نیشنل ہائی وے پر فلیگ مارچ کیا اس ضمن میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد وصال فخر سلطان راجہ نے اس دن کی مناسبت کے حوالہ سے کیک کاٹا اور شرکاء سے خطاب کے دوران موٹروے پولیس کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس بلا شبہ پاکستا ن میں کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے اور اس کی کارکردگی وطن عزیز کے دیگر اداروں کیلئے مثال کی حیثیت اختیار کر گئی ہے قومی شاہرواں اور ان پر سفر کرنے والوں کی حفاظت ، مدد اور فلاح کا فریضہ موٹروے پولیس احسن طریقہ سے سر انجام دے رہی ہے مستقبل قریب میں موٹروے پولیس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جائیں گی اس ادارے کا قیام 1997 ء میں ہوا اور اس وقت اس ادارے کی صورت میں نئی اور جدید ٹریفک مینجمنٹ کا بیج بویا گیا جو آج ایک تناور درخت بن چکا ہے جس پر ہم بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں اس حقیقت میں کوئی شبہ نہیں کہ محدود وسائل کے باوجود موٹروے پولیس نے شبانہ روز محنت ، عوام الناس کی خدمت اور حفاظت کے ذریعے نہ صرف اندون ملک بلکہ بیرون ملک بھی نیک نامی اور شہرت حاصل کی ہے ہر قسم کی تفریح اور تعصب سے بالا تر قانون کا یکساں نفاذ جدید اور بروقت سہولیات فوری فراہمی موٹروے پولیس کا طرہَ امتیاز ہے تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی این فائیو نارتھ زون محمد وصال فخر سلطان راجہ نے مسافروں میں تحاءف تقسیم کیے اور تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Thursday, November 26, 2020
Home
اٹک
ملکی خبریں
موٹروے پولیس بلا شبہ پاکستا ن میں کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے اور اس کی کارکردگی وطن عزیز کے دیگر اداروں کیلئے مثال کی حیثیت اختیار کر گئی ہے:ڈی آئی جی موٹروے
موٹروے پولیس بلا شبہ پاکستا ن میں کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے اور اس کی کارکردگی وطن عزیز کے دیگر اداروں کیلئے مثال کی حیثیت اختیار کر گئی ہے:ڈی آئی جی موٹروے
Tags
اٹک#
ملکی خبریں#
Share This
About وائس آف اٹک
ملکی خبریں
Tags:
اٹک,
ملکی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment