تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Thursday, November 26, 2020

میجرطاہرصادق نے ب اپنے دورِ نظامت میں 30ہزار سے زائد افراد کو اٹک کے اندر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے:سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر

 اٹک () سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک سابق رکن قومی اسمبلی ایمان طاہر صادق نے کہا ہے کہ رکن قومی اسمبلی میجرطاہرصادق نے بطور ضلع ناظم اٹک اپنے دورِ نظامت میں 30ہزار سے زائد افراد کو اٹک کے اندر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے میجر طاہر صادق کی ذاتی کاوشوں سے اٹک جیسے پسماندہ علاقے میں دو یونیورسٹیاں بننے سے ہزاروں طلبا کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلے جو آج ہر شعبہ میں ملازمتیں حاصل کرکے اپنے خاندان کے کفیل ہیں پچھلے کئی سالوں سے عوام کو روزگار کے مواقع نہیں ملے اب امید ہے کہ محکمہ ایجوکیشن گریڈ ایک سے چار تک اور محکمہ ہیلتھ میں آنے والی بھرتیوں پر میرٹ پر اترنے والے افراد کو نوکریاں دی جائیں گی اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ملازمتوں میں میرٹ کی پامالی ناقابل قبول ہے میرٹ کی پامالی پر سخت رد عمل دینے پر مجبور ہونگے ، عدلیہ کا دروازہ بھی کھٹکٹایا جا سکتا ہے نوجوان نوکری کے لئے دربدر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہیں تحریک انصاف کو اپنے منشور کے مطابق خود کو میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ثابت کرنا ہے اور نوجوانوں کو اسی تبدیلی کی وزیراعظم عمران خان سے توقع بھی ہے نوجوانوں متحد اور اپنے حقوق کیلئے ثابت قدم رہیں میجرطاہرصادق عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر فورم پر آپ کے ساتھ ہم قدم رہیں گے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot