اٹک : مرکز اہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم اٹک کینٹ میں استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کی زیر صدارت میں تعزیتی اجلاس ہوا جس میں شیخ الحدیث علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی بانی انجمن طلباء اسلام اور امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی امیر تحریک لبیک پاکستان کی رحلت کو جہاں کی موت قرار دیا گیا، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد شعبان حقانی اعوان نائب مہتمم جامعہ نے کہا کہ میں نماز جنازہ میں شریک تھا اور اس موقع پر میرے استاد محترم علامہ عبدالستار سعیدی جامعہ نظامیہ لاہور کی آنکھوں میں آنسو تھے وہ بھی کہ رہے تھے کہ ایک درخشندہ ستارہ ہم سے اوجھل ہو گیا،ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان نے کہا کہ جنازہ میں ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہی دے رہا تھا کہ حقیقی معنوں میں مخلوق کے دلوں میں عشق مصطفی موجزن کرنے والا مرد مجاہد تھا،انجینئر صاحبزادہ محمد طیب میلادی ناظم اعلیٰ جامعہ نے کہا کہ اس سال جید علمائے کرام ومشاءخ عظام کا سایہ اہلسنت سے اٹھ گیا ہے ان میں اس ماہ نومبر میں وصال فرمانے والے علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی اور علامہ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، دریں اثناء سابقہ ناظم انجمن طلباء اسلام صاحبزادہ اکرام الحق نورانی کے والد محترم حاجی حافظ محمد شریف مرحوم جنڈ اورجمعیت علمائے پاکستان ضلع بہاولنگر کے رہنما محمد یاسین نورانی مرحوم کے وصال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہاراور بخشش کی دعا کی گئی، اجلاس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Tuesday, November 24, 2020
Home
اٹک
علامہ خادم حسین رضوی کے جنازہ میں ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہی دے رہا تھا کہ حقیقی معنوں میں مخلوق کے دلوں میں عشق مصطفی موجزن کرنے والا مرد مجاہد تھا:محمد طیب میلادی
علامہ خادم حسین رضوی کے جنازہ میں ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہی دے رہا تھا کہ حقیقی معنوں میں مخلوق کے دلوں میں عشق مصطفی موجزن کرنے والا مرد مجاہد تھا:محمد طیب میلادی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment