تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Thursday, November 19, 2020

ڈینگی کے حوالے سے بھر پور کاوشیں جاری ہیں تمام محکمے اپنا ہر ممکن کر دار ادا کر رہے ہیں اور گھر گھر جاکر عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے :ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر

 اٹک: انسداد ڈینگی ،پولیو اور کو رونا مہم کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہو ئے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاسو ں کی صدارت کی اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جو اد الہٰی ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجودتھے اجلاس کے شر وع میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور اجلاس کو بتا یا گیا کہ اس ضمن میں بھر پور کاوشیں جاری ہیں تمام محکمے اپنا ہر ممکن کر دار ادا کر رہے ہیں اور گھر گھر جاکر عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے ان ڈور اور آءوٹ ڈور سر گر میاں جاری ہیں پولیو مہم کے اجلاس کے حوالے سے شر کاء کو بتایا گیا کہ پو لیو مہم 30 نومبر سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی اور اس مہم میں تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ایک ہزار سے زائد پولیو ٹی میں اس اہم مہم میں شر کت کریں گی اور اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ آمدہ پولیو مہم کو متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر کامیاب بنائیں انسداد کو رونا مہم کے حوالے سے اجلاس کو بتا یا گیا کہ کرونا آگاہی کے سلسلے میں مہم جاری ہے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ حالات کا بغور جائزہ لے رہی ہے عوام کو اس خطر ناک مر ض سے آگاہی کے سلسلے میں مسلسل با خبر رکھا جا رہا ہے اور ان سے اپیل کی گئی ہے کہ کرونا کی دوسری لہر زیادہ خطر ناک ہے اور اس سے احتیاط کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کر دہ ایس او پیز پر بھر پور عملدر آمد کیا جائے تاکہ اپنی اور دوسرے افراد کی زند گیا ں محفوظ بنائی جاسکیں ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot