اٹک :پیپلز کالونی اٹک، دارلسلام کالونی اٹک اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش، اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام مشکلات کا شکار، گیس کی بندش سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں سخت دشواریوں کا سامنا صبح ناشتے دوپہر اور شام کھانے پکانے کے اوقات میں ہی گیس بند رکھی جارہی ہے اوپر سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام میں حکومت کے خلاف غم و غصہ بڑھ گیا ہے اگر مسئلہ فی الفور حل نہ ہوا تو مین کامرہ اٹک روڈ بلاک کر کے احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز کالونی اٹک دارالسلام کالونی مہر پورہ فاروق اعظم کالونی اور قرب و جوار کی آبادیوں میں مقیم شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے ان کالونیوں کے رہائشیوں نے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمت پر جانے والے اور اپنے ذاتی کاروبار کے لئے گھروں سے صبح سویرے جانے والے ناشتے کے بغیر کام پر جانے کے لئے مجبور ہیں اسی طرح دوپہر اور رات کھانے کے اوقات میں گیس کی بندش ظلم و زیادتی ہے شہریوں نے بتایا کہ چند دنوں سے سوئی گیس کے ساتھ بجلی کی بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا شہریوں نے واپڈا اور سوئی گیس حکام سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے وگرنہ شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Tuesday, November 24, 2020
Home
اٹک
پیپلز کالونی اٹک، دارلسلام کالونی اٹک اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش، اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام مشکلات کا شکار
پیپلز کالونی اٹک، دارلسلام کالونی اٹک اور گردونواح میں سوئی گیس کی بندش، اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام مشکلات کا شکار
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment