تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Thursday, November 19, 2020

حضور ﷺ کی زندگی مشعل راہ ہے اور اسی میں ہماری کامیابی پنہاں ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اسوۃ حسنہ پر عمل کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو نکھاریں:ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر

اٹک : ہفتہ شان رسالت ﷺ کے حوالے سے ایک تقریب گورنمنٹ پائلٹ سکول اٹک میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر تھے اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان اور دیگرافراد بھی موجود تھے تقریب میں نعت رسو ل مقبول ﷺ ،تقاریر اور کو ئز کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سکولوں کے طلباء طالبات نے شر کت کی انہوں نے انتہائی خوب صورت اور پر اثر تقاریر کیں اور سرور کو نین حضرت محمد ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیے جس کو حاضر ین نے بے حد سرا ہا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ ہم سب کے لیے حضور ﷺ کی زندگی مشعل راہ ہے اور اسی میں ہماری کامیابی پنہاں ہے ہ میں چاہیے کہ ہم اسوۃ حسنہ پر عمل کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو نکھاریں آخر میں مہمان خصوصی نے اعلیٰ پو زیشن حاصل کر نے والے طلباء طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot