تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Monday, November 23, 2020

سیرت النبی ﷺ بنی نوع انسان کے لیے ہدایت اور روشنی کا وہ مینا رہے جس سے گم گشتہ راہ انسانوں کو ہدایت ملتی ہے: ملک محمدانور صوبائی وزیر مال پنجاب

اٹک : وزیر مال پنجاب ملک محمدانور نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺ بنی نوع انسان کے لیے ہدایت اور روشنی کا وہ مینا رہے جس سے گم گشتہ راہ انسانوں کو ہدایت ملتی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل کونسل اٹک میں سیر ت النبی ﷺ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئر مین پبلک اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری عبدالماجد، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شہر یار عارف خان ، پیر سعاد ت علی شاہ چورہ شر یف، انیس غفوری دریا شر یف،پیر فیضان شاہ،صاحبزادہ احتشام ،علامہ حامد رضا ،ڈسٹر کٹ خطیب مولانا محمد صدیقی ،مولانا رفا قت علی حقانی، علما و مشاءخ اکرام اور دیگر افسران بھی موجود تھے کانفرنس کے شرکا ء نے خطاب کرتے ہوئے کہا خاتم الانبیا ﷺ کی سیرت پاک ہمارے لیے اسوہ حسنہ قرار دی گئی ہے حضور پاک ﷺ کی پاکیزہ اور مقدس سیرت اس وقت بھی ان انسانوں کے لیے ہدایت کا باعث بنی جو انسانیت سے دور تھے یاور بخاری نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی سیر ت مبارکہ آج بھی اس پڑھے لکھے ،علم و آگہی اور سائنس کے زمانے میں رشد و ہدایت کے متالشیوں کے لیے تسکین و تمانیت قلب کا سامان مہیا کرتی اور ان کی علمی تشنگیوں کو بجھاتی ہے حضور اکرم ﷺ کی سیرت پاک کی جامعیت کا یہ پہلو کس قدر تاب ناک ہے کہ آنحضرت ﷺ کی سیرت پاک نے لاکھوں انسانوں کو تربیت کے خزانے سے نوازا ا س عظیم ترقی کے دور میں حضور پاکﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے آپ ﷺ کی سیرت مبارکہ وہ دبستان علم ہے کہ چشمہ کائنات نے اس سے بڑھ کر منبع علوم ۱ور مصدر فنون نہیں دیکھا وزیر مال پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت ﷺ کے فیضان کی جامیعت مسلم امر ہے آپﷺ کے خزانوں سے بیک وقت قانون دان ،خطیب ،ادیب ،مفسر ،محدث ،مورخ ا ور نا جانے کتنے افراد نے اپنی لب تشنگیوں کا سامان پارہے ہیں امام الانبیا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت کے موضوع پر دنیا بھر کی زبانوں میں بے شمار کتابیں لکھی گئیں ،لکھی جارہی ہیں اور لکھی جائیں گی یہ بھی حضور ﷺ کی سیر ت کا اعجاز ہے کہ اگر دنیا بھر کے مصلحین ،سلاطین ،امراء،اغیار اور ناجانے کتنے انسانوں کی سوانح عمریاں اکھٹی کی جائے تو بھی حضور اکرم ﷺ کی سوانح ہائے حیات ان سب پر بھاری ہونگی کانفرنس میں علما و مشاءخ نے حضرت محمدمصطفی ﷺ کی شان میں تقاریر کی اور گل ہائے عقیدت پیش کیے ۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot