اٹک :رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے55 میجر طاہر صادق کے دیرینہ،وفادار اور با اعتماد ساتھی سابق تحصیل ناظم حاجی شفقت خان طاہر خیلی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ممتاز سیاسی سماجی شخصیات نے ان کے بھائی ملک لیاقت علی خان طاہر خیلی اور ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی تعزیت کرنے والوں میں وفاقی وزیر غلام سرور خان، ایم این اے میجرطاہر صادق، صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک قاضی احمد اکبراورضلعی ترجمان عمران خان ودیگراہم شخصیات شامل ہیں شفقت خان طاہر خیلی کا شمار ایم این اے میجر طاہر صادق کے انتہائی با اعتماد اور دیرینہ ساتھیوں میں کیا جاتا ہے ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر اور ترجمان تحریک انصاف ضلع اٹک عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ شفقت خان طاہر خیلی ایک زیرک ، تجربہ کار ، باکردار اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار شخصیت کے مالک تھے ضلع بھر کے علاوہ مختلف شہروں سے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات تعزیت کے لیے تشریف لا رہی ہیں اپنے تعزیتی پیغامات میں سیاسی و سماجی شخصیات نے حاجی شفقت خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Monday, November 23, 2020
Home
حضرو
ملکی خبریں
ہ شفقت خان طاہر خیلی ایک زیرک ، تجربہ کار ، باکردار اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار شخصیت کے مالک تھے:سابق ترجمان پنجاب گورنمنٹ قاضی احمد اکبر
ہ شفقت خان طاہر خیلی ایک زیرک ، تجربہ کار ، باکردار اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار شخصیت کے مالک تھے:سابق ترجمان پنجاب گورنمنٹ قاضی احمد اکبر
Tags
حضرو#
ملکی خبریں#
Share This
About وائس آف اٹک
ملکی خبریں
Tags:
حضرو,
ملکی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment