تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Wednesday, November 25, 2020

علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ نے نوجوان نسل کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بہرہ ور کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا :ملک طاہر اعوان

 اٹک : علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ نے نوجوان نسل کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے بہرہ ور کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ختم نبوت کے محاذ پر مختصر عرصے میں امت میں وہ بیداری پیدا کی جس کی مثال نہیں ملتی حضرت خادم حسین رضوی کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی بہت جلد ان کی یاد میں اٹک شہر میں تعزیتی ریفرنس منعقد کریں گے ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک و لیگی راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی حلقہ پی پی ون اٹک ملک طاہر اعوان نے لاہور سے واپسی پر اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ملک اذان اعوان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے جنہوں نے ناموس رسالت کی خاطر ہمیشہ قربانیاں دیں جیلیں بیڑیاں اور ہتھکڑیاں دھونس اور دباو بھی ان کو ختم نبوت کے مبارک مشن سے نہ ہٹا سکا ان کے تاریخی جنازہ سے ختم نبوت کے منکرین کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے نوجوان نسل میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فروغ اور ختم نبوت کے لئے تن من دھن قربان کرنے کا راستہ مسلمانوں کو جس طریقہ سے انہوں نے دکھایا اس کی مثال بہت کم ملتی ہے ملک طاہر اعوان نے کہا کہ میں خود لاہور ان کے علامہ سعد رضوی کے پاس حاضر ہوا ان سے اظہار تعزیت افسوس اور رنج و غم کیا اور علامہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مزار پر انوار پر بھی حاضری دی انہوں نے کہا کہ عشق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جو شمع علامہ نے مسلمانوں کے دلوں میں روشن کی ہے اسے کوئی نہیں بجھا سکتا ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot