تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Wednesday, November 25, 2020

تعلیمی نقصان کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں ، حکومت عملی اقدامات اٹھا کر بیماریوں کی روک تھام کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں کی بندش کی راہ اپنا رہی ہے : محمد طارق

 ٓاٹک:تعلیمی نقصان کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں ، حکومت عملی اقدامات اٹھا کر بیماریوں کی روک تھام کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں کی بندش کی راہ اپنا رہی ہے جو کہ ملکی مستقبل کے لئے انتہائی مہلک ہے تعلیم کو عام کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز پاکستان کے سینئر نائب صدر اور اٹک کے سینئر ایجوکیشنسٹ ایڈمنسٹریٹر پاکستان پبلک سکول محمد طارق نے اپنے تحریری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کی راہ علم سے جڑی ہوئی ہے علم ہی ہمارے روشن ماضی کا چراغ تھا اور یہی ہمارے روشن مستقبل کا ضامن ہے کرونا وائرس اور سردی کی لہر میں بہترین حفاظتی اقدامات کیے جا سکتے ہیں حکومت تعلیمی اداروں کی بندش کی بجائے ان بیماریوں سے نبرد آزما ہونے کی راہیں تلاش کرے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot