اٹک :مرکزی جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمان نورانی نے کہا ہے کہ فیض آباد راولپنڈی میں ناموس رسالت ﷺ مارچ پر شدید شیلنگ اور عاشقان مصطفی ﷺ کو پوری حکومتی اور ریاستی مشینری استعمال کر کے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کی یاد تازہ کر دی وزیر اعظم عمران خان جو خود 126 روز اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دے کر بیٹھے رہے اور پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی بات ان کی زبان سے اچھی نہیں لگتی کیونکہ ریاست مدینہ کا نام لیتے ہی رحمت کائنات ﷺ کی ذات اقدس کا تصور ہر مسلمان کے خیال میں آ جاتا ہے اور وہ روز اول سے لے کر قیامت تک ایسی شخصیت رہے کہ اقوام عالم کی تاریخ میں انہیں دنیا کے 100 عظیم انسانوں میں پہلا نمبر دیا گیا کیونکہ ان کی زندگی مبارک کے 63 سالوں میں وعدہ خلافی کا شائبہ تک نہیں ملتا اور عمران خان کو عاشقان مصطفی ﷺ پر گولیاں ، آنسو گیس کی شیلنگ ، تشدد ، بے بنیاد مقدمات ، گرفتاریوں اور دیگر ظلم و تشدد کا جواب دینا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار تحریک انصاف کی حکومت نے جتنی شیلنگ اور فائرنگ کی اتنی کبھی کسی سیاسی جلسہ یا احتجاج پر نہیں کی گئی وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار کے لیے 126 دن دھرنا دیا اور عاشقان مصطفی ﷺ کا ایک دن کا دھرنا ان سے برداشت نہیں ہو رہا ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مارچ کا مقصد فرانس جس نے سرکاری سطح پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ان سے سفارتی تعلقات ختم کر کے ان کے سفیر کو پاکستان سے واپس بھیجا جائے تاکہ دشمنان اسلام کو یہ پیغام مل جائے کہ ہم اپنے پیارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں عمران خان نے ان عاشقان مصطفی کا ساتھ دینے کے بجائے ان کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہوا ہے ہر شہر سے سینکڑوں اہلسنت علماء مشاءخ کارکنان کو پہلے ہی گرفتار کیا ہوا ہے اب بھی سینکڑوں لوگ راولپنڈی گرفتار کئے جاچکے ہیں افسوس عمران خان اللہ پاک دیکھ رہا ہے وہی بہتر انصاف کرے گا اللہ تعالیٰ بڑا غیرت مند ہے اپنے نبیﷺ کی عزت کی خاطر تمہارا حال بھی محمد نواز شریف جیسا ہوگا اس سے بھی بدتر ہو گا ساری زندگی یہودیوں کی گود میں پلنے والا کبھی اسلام کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا اس کی تو اولادیں بھی یہود و نصارٰی کے پاس ہیں انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنان کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کر دیں ورنہ یاد رکھیں کہ قبر میں سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تشریف لانا ہے وہاں کیا جواب دیں گے علامہ خادم حسین رضوی سے کسی کا سیاسی یا ذاتی اختلاف تو ہوسکتا ہے تاہم اس مشن ، اس مقصد سے کسی کو اختلاف نہیں ہوسکتا ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Monday, November 16, 2020
Home
ملکی خبریں
فیض آباد راولپنڈی میں ناموس رسالت ﷺ مارچ پر شدید شیلنگ اور عاشقان مصطفی ﷺ کو پوری حکومتی اور ریاستی مشینری استعمال کر کے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کی یاد تازہ کر دی:مرکزی جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمان نورانی
فیض آباد راولپنڈی میں ناموس رسالت ﷺ مارچ پر شدید شیلنگ اور عاشقان مصطفی ﷺ کو پوری حکومتی اور ریاستی مشینری استعمال کر کے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کی یاد تازہ کر دی:مرکزی جنرل سیکرٹری اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمان نورانی
Tags
ملکی خبریں#
Share This
About وائس آف اٹک
ملکی خبریں
Tags:
ملکی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment