تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Monday, November 16, 2020

نظام تبدیل کئے بغیر ملک میں حقیقی تبدیلی کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ، اگر محض اقتدار حاصل کرنا ہوتا تو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو پچھلے کئی ادوار میں وزارتوں کی پیش کش ہوتی رہی : مقررین تبدیلی نظام کنونشن

 اٹک :نظام تبدیل کئے بغیر ملک میں حقیقی تبدیلی کا کوئی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ، اگر محض اقتدار حاصل کرنا ہوتا تو عوامی تحریک کے قائدشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو پچھلے کئی ادوار میں وزارتوں کی پیش کش ہوتی رہی ، انہوں نے ہمیشہ اس استحصالی نظام سے چھٹکارے کی بات کی جس نے غریب کو دیوار کے ساتھ لگا رکھا ہے اور امیر کے بینک بیلنس میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود ، صوبائی صدر شمالی پنجاب قا ضی شفیق الرحمان ،مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادیس ،ضلعی صدر اٹک ملک عبدالوحید اور محترمہ ناہید راجپوت نے ما شاء اللہ میرج ہال اٹک میں ہونے والے تربیتی و تبدیلی نظام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائدتحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آج سے 40 سال قبل ملک پر مسلط فرسودہ نظام کے خلاف جدو جہد شروع کی آپ کی چلائی ہوئی تحریک اب ایک تن آور درخت بن چکی ہے تحریک اپنے مقاصد کے حصول کیلئے یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ملک پر مسلط جاگیر دارانہ نظام ، برادری ازم اور سرمائے کی دوڑ نے نظام حکومت کو جکڑ رکھاہے ادارے قانون کی بجائے شخصیات کی گرفت میں ہیں اگر اقتدار ہمارا مقصود ہوتا توہماری قیادت کو کئی بار وزارتوں کی پیش کش ہوئی تاہم ہم نے اسے ٹھکراتے ہوئے ہمیشہ نظام بدلنے کی بات کی اس نظام کے تحت ہونے والے انتخابات سے کبھی تبدیلی نہیں آ ئے گئی ، رانا محمد ادریس نے کہا کہ دین کو غالب کرنے والوں کے ساتھ ہمیشہ اللہ کی مدد شامل ہوتی ہے خاتون رہنما ناہید راجپوت نے کہا کہ اس سفر انقلاب میں خواتین اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گی امہات الموَ منین اور صحابیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک کا مقدر بدلنے کیلئے اپنی بھر پور جدوجہد کریں گی آخر میں ضلع بھر سے کثیر تعداد میں آئے کار کنان خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت بارش کے باوجود تبدیلی کنونشن میں شرکت کی ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot