تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Sunday, November 22, 2020

شفقت خان طاہرخیلی مرحوم وفا کی علامت، مرتے دم تک سیاسی طور پر میجرطاہرصادق سے منسلک رہے ان کی یادیں ہمیشہ میجرگروپ کا سرمایہ افتخار رہیں گی:سابق رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہرصادق


 اٹک:سابق تحصیل ناظم حسن ابدال حاجی شفقت خان طاہرخیلی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو گا،مرحوم رکن قومی اسمبلی میجرطاہر صادق کے با اعتماد ساتھی اور میجرگروپ کے سرگرم رہنما تھے مرحوم وفا کی علامت، مرتے دم تک سیاسی طور پر میجرطاہرصادق سے منسلک رہے ان کی یادیں ہمیشہ میجرگروپ کا سرمایہ افتخار رہیں گی ان خیالات کا اظہار سابق رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہرصادق نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق تحصیل ناظم حسن ابدال حاجی شفقت خان طاہرخیلی رحلت کے بارے میں جان کر نہایت افسردہ ہیں ان کی وفات میجرطاہر صادق اور ان کے حلقے کی عوام کے لیے بہت بڑا صدمہ اور نقصان عظیم ہے، وہ میجرگروپ کا سرمایہ تھے ان کی وفات سے ضلع اٹک بالخصوص تحصیل حسن ابدال کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں کیا جا سکتا ان کی وفات سے اٹک ایک تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوگیا ان کی زندگی کا بیشتر حصہ میجرطاہر صادق کے شانہ بشانہ عوامی خدمت کرتے گزر اس ضلع کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام ایک روشن باب کی حیثیت سے رہے گا مرحوم اصولوں کے پابند شخص اور وضع داری کی سیاست کی علامت تھے لوگ ان پر اعتبار کرتے تھے تحصیل حسن ابدال کے لئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور ورثا کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot