تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Tuesday, November 24, 2020

سینئر، نڈر ، بے باک صحافی طاہر نقاش کا ریڑھی بان یونین کا صدر بننا خوش آئند ہے اور ریڑھی بانوں کا یونین بنا کر طاہر نقاش کو صدر بنانا مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گا:میجر طاہر صآدق

 اٹک : ریڑھی بانوں کی حیثیت اٹک کی تجارتی سرگرمیوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ریڑھی بان اپنے آپ کو تنہا اور کمزور تصور نہ کریں ، کسی بھی سرکاری افسر اور ملازم کو ریڑھی بانوں کے ساتھ زیادتی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور زیادتی کے مرتکب کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا ، اٹک کے سینئر ، نڈر ، بے باک صحافی طاہر نقاش کا ریڑھی بان یونین کا صدر بننا خوش آئند ہے اور ریڑھی بانوں کا متفقہ طور پر یونین بنا کر طاہر نقاش کو صدر بنانا بھی ان کے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے صدر ریڑھی بان یونین طاہر نقاش کی رہائش گاہ شکردرہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے طاہر نقاش کو صدر ریڑھی بان یونین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ریڑھی بان یونین حاجی نذیر احمد ، سینئر نائب صدر شیخ ہارون ، وائس چیئرمین عظمت شیر خان ، جنرل سیکرٹری حاجی خان افسر ، سیکرٹری اطلاعات تاج بابو ، خزانچی حاجی عارف ، بزرگ رہنما حاجی محبوب الہٰی ، سابق چیئرمین یونین کونسل جمریز خان ، شاہد بیگ ، ندیم جعفر ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی کے علاوہ ریڑھی بان یونین کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے صدر ریڑھی بان یونین طاہر نقاش ، سینئر نائب صدر شیخ ہارون ، سیکرٹری اطلاعات تاج بابو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق نے ہمیشہ ظالم کے مقابلہ میں مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور گزشتہ ایک سال سے ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس اور دیگر معاملات کی آڑ میں ریڑھی بانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کا بازار گرم کیے ہوئے ہے ریڑھی بانوں کی90 فیصد تعداد شکردرہ سے ہے چند روز قبل ضلعی انتظامیہ کے ناروا سلوک پر ہڑتال کر کے تین بازاروں میں مکمل کاروبار بند رکھا اور کچہری چوک میں دھرنا دیا جس پر ریڑھی بانوں کے خلاف ظلم و زیادتی کرنے والے افسران بھیگی بلی بن گئے اور آئندہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا میجر طاہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڑھی بانوں نے طاہر نقاش جیسے ’’ دبنگ صحافی ‘‘ کو اپنا لیڈر بنا کر اپنے مسائل اجاگر کرنے کی جو کوشش کی وہ قابل ستائش ہے ریڑھی بان رزق حلال کما کر اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں یہ ہر روز سامان لا کر اپنی گزر بسر کرتے ہیں حکومت ان پر ظلم و زیادتی ، جرمانے ، پکڑ دھکڑ کی بجائے اوپر بڑے تاجروں کو کنٹرول کرے کیونکہ ریڑھی بان اور کسان دونوں مہنگائی ، بے روزگاری اور مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے دور نظامت میں بلدیہ اٹک کی قیمتی اراضی پر ریڑھی بانوں کیلئے بازار قائم کیا تھا حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان کی غربت اور مسائل دیکھتے ہوئے ان کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرے ریلوے نے اپنی اراضی پر دکانیں تعمیر کر دی ہیں جس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں یہ جگہ ریڑھی بانوں کو ملنی چاہیے تھی تاکہ وہ عزت سے روٹی کما سکتے انہوں نے ضلع بھر کی عوام اور خصوصاً پسے ہوئے طبقہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہر طرح کے مسائل جو سرکاری دفاتر سے وابستہ ہیں میں کسی ڈر ، خوف اور افسر کے روب و دبدبہ میں نہ آئیں غریب اور محنت کش طبقہ کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا اور وہ ان کی ہر طرح سے مدد کیلئے بھرپور ساتھ دیں گے آخر میں صدر ریڑھی بان یونین طاہر نقاش اور دیگر عہدیداران نے میجر طاہر صادق کو طاہر نقاش کی رہائش گاہ پر تشریف لانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot