تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Thursday, November 26, 2020

صحت مند اور تو انا سر گر میوں میں حصہ لینا ہر شہری کا فر ض اولین ہے اور اسی ویژن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں گلوبل ایکٹیو سیٹیز پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے:یاور بخاری

 اٹک :گلوبل ایکٹیو سٹی کی افتتاحی تقریب لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی اس موقع پر چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے کہا کہ صحت مند اور تو انا سر گر میوں میں حصہ لینا ہر شہری کا فر ض اولین ہے اور اسی ویژن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں گلوبل ایکٹیو سیٹیز پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ایک ایسا کلچر متعارف کروایا جائے جس سے معاشرے میں صحتمند طرز زندگی کو فروغ ملے یہ بات انہوں نے لیا قت علی خان ہاکی سٹیڈیم میں بطور مہمان خصوصی شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پراعزازی مہمان ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ماضی کی مایہ ناز ہاکی اولمپین شہناز شیخ کے علاوہ گلوبل ایکٹیو سٹی کی مشیر ادا جعفری بھی ان کے ہمراہ تھیں افتتاحی تقریب میں چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری، ڈی سی اٹک علی عنان قمر،اولمپین شہناز شیخ،محکمہ صحت،تعلیم،سپورٹس کے افسران نے گلوبل ایکٹیو سیٹیز پراجیکٹ کے ماہرین کے زیر نگرانی 30منٹ تک ورزش کی اور عوام کو پیغام دیا کہ وہ ان صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں یاور بخاری نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشاء کا دوسرا اور ایشیاء کا تیسرا ملک ہے جو گلوبل ایکٹیو سیٹیز پراجیکٹ کے فریم ورک کا حصہ بنا ہے اور اس منصوبہ کا آغاز راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے اضلاع سے کیا جا رہا ہے اس منصوبہ کے تحت اٹک کے گر اؤ نڈز کو آباد کیا جائے گا اوران کو مزید بہتر کیا جائیگا اور مزید سہولیات سے مزین کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ گلوبل ایکٹیو سیٹیز پراجیکٹ کے تحت صحت مند سر گر میوں کو فروغ دیا جائیگا اور ایسی سرگرمیاں ترتیب دی جائیں گی جن میں عام شہری بھی شریک ہو کر صحت مند طرز زندگی کی طرف راغب ہو سکیں آج کے فیٹنس سیشن میں افسران اور اہلکار یکساں طور پر شریک ہوئے ہیں تاکہ دفاتر میں ورزش کے ماحول کو فروغ دیا جا سکے ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ اس منصوبہ کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اس کا حصہ بن سکے کیونکہ صحت طرز زندگی ہر شہری کا حق ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پارکوں اور گر اؤنڈز کی حالت بہتر کی جارہی ہے تاکہ گلوبل ایکٹیو سٹی پر اجیکٹ کے تحت عوام زیادہ سے زیادہ صحت مند سر گر میوں میں حصہ لیں اور روزانہ 30 منٹ ورزش کر کے اپنی صحت بہتر بنائیں اولمپین شہناز شیخ نے کہا گلوبل ایکٹیو سٹی جیسے پر اجیکٹ تاریخ میں انقلابی اہمیت کے حامل میں اور ایسے پر جیکٹ معاشرے میں صحت مند رحجانات دینے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot