تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Monday, November 23, 2020

محکمہ تعلیم ضلع اٹک میں کلاس فور کی خالی آسامیوں میں سے صرف 30 سیٹوں پر بھرتی کے لئے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں سمیت ہزاروں امیدوار سامنے آگئے

 اٹک : محکمہ تعلیم ضلع اٹک میں کلاس فور کی خالی آسامیوں میں سے صرف 30 سیٹوں پر بھرتی کے لئے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں سمیت ہزاروں امیدوار سامنے آگئے بڑھتی ہوئی بےروزگاری سے تنگ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے مجبور ہو کر اس بھرتی کے لئے اپلائی کیا مگر تبدیلی سرکار میں بھی میرٹ کی بجائے بندر بانٹ کی جانے لگی ہے ، تبدیلی نعروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ان پڑھے لکھے نوجوانوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چاہئے تو یہ تھا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو ترجیح دی جاتی اور میرٹ کے مطابق بھرتی کی جاتی مگر ہماری معلومات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے حکام نے میرٹ کو نظر انداز کر کے حکومتی وزراء منتخب عوامی نمائندوں اور مشیروں کے لئے بندر بانٹ کا پلان بنایا ہے اور اس حوالے سے،وزیروں مشیروں ، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنا اپنا کوٹہ خود مختص کر کے نام ضلعی افسران کو بھیج دیئے ہیں ان نوجوانوں نے الزام لگایا کہ لگتا ہے ماسٹرڈگری کے برعکس سفارشی نوکریاں لے اڑیں گے بیروزگاری کی وجہ سے کلاس فور کی نوکریوں کیلئے اپلائی کیا تاہم تحریک انصاف کے سٹیک ہولڈرز آڑے آ رہے ہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ امیدواروں نے کہا کہ اگر میرٹ کو نظر انداز کیا گیا تو شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے ان نوجوانوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot