اٹک :بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان میٹرک سالانہ 2021ء مورخہ 6 مارچ 2021ء سے شروع ہو گا جس کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کا شیڈول درجہ ذیل ہے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر 2020 ، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2020 ء جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ 29 دسمبر 2020 ء ہے تین گنا فیس اور مبلغ 200 روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 24 فروری 2021 مقرر کی گئی ہے ایڈیشنل مارکس امپروومنٹ کرنے والے امیدواران داخلہ فیس بمعہ پروسسنگ فیس کے ساتھ سند ;سر ٹیفکیٹ فیس مبلغ 600 روپے جمع کروائیں گے نئے الحاق شدہ ادارہ جات کو رجسٹریشن برانچ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ ادارہ کوڈ جاری ہونے کے 10 ایام کے اندر اندر اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی رعایت ہو گی بصورت دیگر اس وقت کے بعد جو بھی فیس کا شیڈول چل رہا ہو گا اس کے مطابق فیس وصول کی جائے گی ریگولر ادارے ( سرکاری الحاق شدہ ) اپنے امیدواران کے ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعدفارم کی ہارڈ کاپی ( کم از کم 80 گرام اے4سائز کاغذ پر ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی میں میٹرک برانچ میں شیڈول کے مطابق جمع کروائیں گے پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروا کر فارم تصدیق کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کے سہولت سنٹر واقع بورڈ کیمپس مورگاہ، راولپنڈی کو بذریعہ رجسٹرڈ یا دستی جمع کروائے گا کسی بھی دشواری کی صورت میں امیدوار اپنے مکمل دستاویزات کے ساتھ بورڈ آفس سے رابطہ کرے یا ادارہ کی ویب سائیٹ یا درج ذیل نمبرز پر رابطہ کر 0515450917، 0515450918 یا میٹرک برانچ کے فون نمبر 0515450932 یا میٹرک برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ ، راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Wednesday, November 18, 2020
Home
تعلیم
ملکی خبریں
راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان میٹرک سالانہ 2021ء مورخہ 6 مارچ 2021ء سے شروع ہو گا:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی
راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان میٹرک سالانہ 2021ء مورخہ 6 مارچ 2021ء سے شروع ہو گا:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی
Tags
تعلیم#
ملکی خبریں#
Share This
About وائس آف اٹک
ملکی خبریں
Tags:
تعلیم,
ملکی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment