اٹک: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے خلاف مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے سجاد خان سمیت ان کے 12 ساتھیوں کے خلاف آتشیں اسلحہ کی نوک پر شہری کی زمین پر حکم امتناعی حاصل کرنے کے باوجود عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندنے شہری کو زدوکوب کر کے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے ، جان سے مارنے ، قیمتی جنریٹر ، 30 بوری سیمنٹ ، اپنے ہمراہ لائی ہوئی ٹرالی پر اسلحہ کی نوک پر زبردستی لاد کر چوری کرنے کے الزامات کے تحت ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی نے مقدمہ درج کر لیا 12 ملزمان گرفتار آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، عدالت نے ملزمان کا ایک روز کا ریمانڈ دے دیا اور اب انہیں 21 نومبر کو مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، مقدمہ کے اندراج کے بعد تھانہ کے باہر سفارشیوں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق شاہنواز خان ولد امیر خان ساکن مسجد بلال محلہ چھوئی ویسٹ اٹک نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس کے حقیقی بھائی مظفر خان کی موضع جسیاں کے خسرہ نمبر 51 میں ضی 2کنال 5مرلے اراضی ہے جو انہوں نے 18 سال قبل خریدی تھی اور اس پر عرصہ دراز سے انہوں نے چاردیواری اور گیٹ تعمیر کیا ہوا تھا اور اس کا قبضہ بھی ان کے پاس ہے اس خسرہ نمبر میں ملزمان جن کی پشت پناہی راولپنڈی کی معروف سیاسی شخصیت کرتے ہیں کی ایک انچ اراضی بھی نہیں ہے اور چند روز سے یہ افراد اس حویلی پر قبضہ کرنے کے در پہ تھے 18 نومبر کو انہوں نے سول جج وقاص جنجوعہ کی عدالت میں دیوانی دعویٰ دائر کیا اور حکم امتناعی بھی حاصل کر لیا تاہم ان کے چوکیدار نے انہیں بتایا کہ 3 گاڑیوں سفید جی ایل آئی ایس ای 286 نیلے رنگ کی کار ;657566;5757 ٹویوٹا پراڈو ;6670;2753 پر مسلم لیگ ( ن ) کے سابق امیدوار قومی اسمبلی سجاد خان ولد سجاول خان ساکن کمیٹی چوک راولپنڈی ، طارق خان ولد طاہر خان ساکن حضرو ، بابو شیخ اختر ضمیر ولد شیخ محمد یعقوب ساکن دارالسلام کالونی ، سید کامران علی شاہ ولد سید مسکین شاہ ساکن محلہ قائم شاہ مرزا ، محمد عمیر ولد طاہر ساکن کامرہ ، محمد اویس ولد عبدالحمید ، سجاول حسین ولد سکندر دین راجپوت ، خالد ولد حق نواز سکنائے حضرو ، محمد نوید ولد غلام سرور اعوان ساکن خورہ خیل ، فرحاد اللہ ولد عبدالوحید ساکن زیدہ صوابی ، عدنان علی ولد محمد اجمل اعوان ساکن کامرہ ، مسعود احمد ولد محمد داءود ترکھان ساکن محلہ اعوان شریف بالمقابل قیوم چوک ، ادریس نقاش ولد عبدالرءوف ساکن اعوان شریف آگئے اور آتے ہی چوکیدار فراست علی ولد محمد صفدر کو زدوکوب کر کے چادرچاردیواری پھلانگ کر اندر گھس آئے اور اسے اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے جس پر چوکیدار نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو اسلحہ بردار اویس خان اور فرحاد اللہ نے اس پر اسلحہ تان لیا اور اسلحہ کی نوک پر 40 ہزار روپے مالیتی جنریٹر اور 15 ہزار روپے مالیتی 30 بوری سیمنٹ اپنے ہمراہ لائی ٹرالی پر اسلحہ کے زور پر لوڈ کر کے زبردستی لے گئے میں فون پر دی جانے والی اطلاع پر تھانہ آیا تو ان 13 میں سے 12 افراد موقع پر موجود تھے جن کی پشت پناہی سجاد خان کر رہا ہے اور قبل ازیں بھی طارق خان وغیرہ نے مجھے جان سے مارنے اور پلاٹ سے کنارہ کش ہونے کے سلسلہ میں سنگین نتاءج کی دھمکیاں دی تھیں ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی سید حامد کاظمی نے ڈی پی او کی ہدایت پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس ملازمین ہمراہ چھاپہ مار کر قبضہ گروپ کے 12 ملزمان طارق خان ،بابو شیخ اختر ضمیر ، سید کامران علی شاہ ، محمد عمیر ، محمد اویس ، محمدنوید ،سجاول حسین،خالد،،فرہاد اللہ ،عدنان علی ،مسعود احمد اور ادریس نقاش کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر کے ملزم سجاول حسین سے راءفل 12بور معہ گولیاں ، ملزم فرہاد اللہ سے کلاشنکوف معہ گولیاں اور ملزم محمد اویس سے پسٹل 9 ایم ایم معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392,448,147,148,149,109,506(;
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Friday, November 20, 2020
Home
اٹک
پولیس نے مسلم لیگ ( ن ) امیدوار قومی اسمبلی سجاد خان بمعہ 12 ساتھیوں کے خلاف آتشیں اسلحہ کی نوک پر شہری کوزدوکوب اورچادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا
پولیس نے مسلم لیگ ( ن ) امیدوار قومی اسمبلی سجاد خان بمعہ 12 ساتھیوں کے خلاف آتشیں اسلحہ کی نوک پر شہری کوزدوکوب اورچادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment