تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Friday, November 20, 2020

ٹک میں افسران من مانیاں اور کرپشن کے نت نئے طریقے اختیار کر کے غریب بے بس سادہ لو ح افراد اور اب تو بڑے لوگوں سے بھی بانگ دہل رشوت اپنے حق کی طرح وصول کی جا رہی ہے:میجر طاہر صادق

 اٹک : اٹک میں افسران من مانیاں اور کرپشن کے نت نئے طریقے اختیار کر کے غریب بے بس سادہ لو ح افراد اور اب تو بڑے لوگوں سے بھی بانگ دہل رشوت اپنے حق کی طرح وصول کی جا رہی ہے افسر شاہی نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے قیام پاکستان سے لیکر آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی آج اٹک میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ رکھنے والے اٹک کے سب سے بڑے سیاسی گروپ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے مسلم لیگ ( ن ) کے سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل سروالہ ملک سہیل اقبال ، ان کے بھائی ملک شعیب اقبال ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر ان کے مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر گروپ میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا کہ اس حلقہ سے رکن قومی اسمبلی سابق ضلع ناظم ہونے کی حیثیت سے عوام کی کثیر تعداد اور سرکاری محکموں کے اہلکار انہیں آگاہ کرتے ہیں کہ افسران اٹک میں کس طرح دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہیں ہیں ان کے سب کچھ علم میں ہے محکمہ مال میں افسران تبادلوں کے سلسلہ میں سیاسی شخصیات جو رشوت لے کر رجسٹری محرر،پٹواری، گرداور سمیت تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں وغیرہ کے تبادلے تین تین لاکھ روپے رشوت لے کر کیے جاتے اور ہفتہ دس دن بعد یہ تبادلے منسوخ کیے جاتے ہیں رشوت دینے والے محکمہ مال کے اہلکار سیاسی شخصیات کو کہتے ہیں کہ انکا تبادلہ ایک ہفتہ بعد ہوگیا ہے تو وہاں سے جواب ملتا ہے کہ ہمارے کام ایک مرتبہ تبادلہ کرانا تھا اب تم جانوں اور تمہارا کام ، وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ ’’اپنی منجھی تلے ڈانگ پھیریں ‘‘ عوام میں نفرت پیدا ہو رہی ہے ملک میں تبدیلی کے نام پر ووٹ تحریک انصاف کو ملے کے لوگوں کو روزگار ملے گا بلدیہ اٹک سمیت ضلع کے 12 بلدیاتی اداروں میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے انجنیئرنگ شعبہ ، محکمہ ہائی وے، محکمہ بلڈنگ، محکمہ پنجاب ہائی وے، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگر سرکاری اداروں میں قومی خزانہ شیر مادر کی طرح لوٹنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے اینٹی کرپشن سمیت کرپشن کے خاتمہ کرنے والے ادارے افسران اور بعض حکومتی سیاسی شخصیات بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہیں مہنگائی ،کرپشن اور میرٹ کی پامالی کا خاتمہ ہوگا تاہم صورتحال جوں کی توں ہے اور کرپشن میں وہ اضافہ ہوا ہے کہ الامان الحفیظ کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot