تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Thursday, December 3, 2020

ملتان جلسہ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹوں کے خلاف ملک بھر کی طرح پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر اٹک میں بھی احتجاجی جلسہ اور ریلی ہو گی:تاج الدین ربانی

اٹک : ملتان جلسہ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹوں کے خلاف ملک بھر کی طرح پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر اٹک میں بھی آج جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد احتجاجی جلسہ اور ریلی ہو گی جس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی قائدین اور کارکنان شریک ہوں گے ، جے یو آئی ضلع اٹک شیخ آفتاب احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس جلسہ میں بھر پور شرکت کرے گی ہم نے 13 دسمبر کو لاہور میں مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی ، تحصیل امیر سید زرغون شاہ ، سرپرست مفتی سید امیر زمان حقانی ، سرپرست قاضی خالد محمود ، قاری محمد اقبال ، ابراہیم فانی ، مولانا عبدالطیف ، قاری طاہر عباسی ، قاری محمد زبیر ، قاری ثناء اللہ ، مفتی عبدالواحد ، قاری ظہور احمد قاسمی اور مولانا محمد انصر نے سید زرغون شاہ کی رہائش گاہ پر جے یو آئی تحصیل اٹک کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری طارق محمود ، علی رحمان بابا ، مفتی عبدالواحد ، قاری نظام الدین ، مولانا عبدالوحید ، مولانا نصر اللہ ، قاری بلال احمد ، قاری فخر الدین راضی ، مولانا عبدالوحید ، مفتی فرید اللہ ، محمد عمر ، مولانا طاہر ، قاری بلال احمد ، مولانا فیصل ندیم سمیت علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ، مفتی تاج الدین نے کہا کہ جمعۃ المبارک کے احتجاجی پروگرام میں شرکت کے علاوہ آج سے ہی لاہور جلسہ کیلئے تیاریاں شروع کر دیں جے یو آئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلام کے نفاذ ، تحفظ ختم نبوت ﷺ و شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے جہد مسلسل میں سرگرداں ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب اس ملک میں وہ مقاصد حاصل کیے جائیں گے جو قرار داد مقاصد کا حصہ ہیں ، مفتی سید امیر زمان حقانی نے کہا کہ لاہور جلسہ کیلئے آنے والی جمعرات 10 دسمبر کو قاری طارق کے مدرسہ میں بھرپور اجلاس منعقد ہو گا جس میں آئندہ کا لاءحہ عمل ، لاہور جلسہ کی تیاری اور جانے کا پروگرام ترتیب دیا جائے گا ۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot