تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Wednesday, December 2, 2020

ورلڈ بلیو سٹی ہاؤسنگ سوساءٹی راولپنڈی کی جانب سے ٹی وی ٹو ڈے کے کیمرہ مین اور رپورٹر پر تشدد کے خلاف اٹک پریس کلب و ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی مشترکہ ریلی

 اٹک : ورلڈ بلیو سٹی ہاءوسنگ سوسائٹی راولپنڈی کی جانب سے ٹی وی ٹو ڈے کے کیمرہ مین اور رپورٹر پر تشدد کے خلاف اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اور ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی مشترکہ ریلی کچہری چوک سے تحصیل کونسل اٹک تک نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان نے کی ریلی میں چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق سرپرست اعلیٰ سید فاروق حسن بخاری ، وائس چیئرمین طاہر نقاش ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، ندیم حیدر ، حافظ خلیل احمد ، وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر لیاقت منیر قادری ، چیئرمین فوٹو گرافر ایسوسی ایشن حاجی سلیم خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر نائب صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، محمد عمران زاہد ، ڈاکٹر سہیل احمد ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، ملک محمد عارف ، محمد اعجاز موجود تھے بعدازاں ریلی کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام ( ف ) مولانا مفتی تاج الدین ربانی کی قیادت میں وفد نے بھی شرکت کی وفد میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید اور دیگر رہنما موجود تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ندیم رضا خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جس کے منشور میں میڈیا کی آزادی ، قبضہ گروپوں کے خلاف سینہ سپر ہونے ، انہیں کیفرکردار تک پہنچانے اور لینڈ مافیا سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنا شامل تھا تاہم تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور پر عملدرآمد کرانے میں قطعی طور پر ناکام رہی ہے اور اس دور میں انصاف کی فراہمی دور دور تک نظر نہیں آ رہی سرکاری افسران کو کسی بھی احتساب سے بالا تر کرتے ہوئے بعض پرس سے ماورا قرار دے کر من مانی کے تمام مواقع فراہم کر دیئے گئے ہیں بد عنوان سرکاری افسران کا پنجاب حکومت پر راج ہے 36 اضلاع میں افسران اور پولیس کسی کے سامنے جواب دہ نہیں نا اہل وزیر اعلیٰ دو چار ماہ بعد سلطان راہی کی فلم دیکھ کر ایک آدھ بڑھک مار لیتے ہیں تاہم وہ سانحہ ساہیوال سمیت آج تک کسی بھی مظلوم کی داد رسی کرنے میں قطعی طور پر ناکام رہے ہیں اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اپنے بانی چیئرمین خان منصب حسین خان کے لگائے ہوئے پودے کی آبیاری کرتے ہوئے اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اور ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے ذریعے ملک بھر کے تمام صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس نام نہاد ہاءوسنگ سوساءٹی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی اور صحافیوں کی داد رسی کرتے ہوئے حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام ( ف ) مولانا مفتی تاج الدین ربانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید اور جنرل سیکرٹری جے یو آئی ابراہیم فانی نے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں سے مکمل اظہار یکجہتی ورلڈ بلیو سٹی ہاءوسنگ سوساءٹی راولپنڈی کی جانب سے ٹی وی ٹو ڈے کے کیمرہ مین اور رپورٹر پر تشدد کے خلاف حکومت سے بھرپور کاروائی کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر ندیم رضا خان ، طاہر نقاش ، مولانا مفتی تاج الدین ربانی ، حافظ ہارون الرشید اور ابراہیم فانی نے اپنے خطابات میں 24 نیوز کی تین ماہ بعد بحالی کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ 24 نیوز جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا بہترین جہاد کی حدیث مبارکہ پر عمل پیرا ہے اور ان کے جراَت مندانہ صحافتی کردار کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot