تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Tuesday, December 1, 2020

روزنامہ دنیا اور دنیا نیوز نے پگڑی اچھال صحافت کی بجائے اس پیشہ میں شائستگی ، علم و ادب اور ایسی معیاری صحافت کو فروغ دیا ہے: ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان سی ای او ایجوکیشن اٹک

 اٹک : روزنامہ دنیا اور دنیا نیوز نے پگڑی اچھال صحافت کی بجائے اس پیشہ میں شائستگی ، علم و ادب اور ایسی معیاری صحافت کو فروغ دیا ہے جس کے سبب روزنامہ دنیا گھر کے تمام افراد پڑھ سکتے ہیں اور اس میں معلومات بھی بہتر انداز میں فراہم کی جاتی ہیں روزنامہ دنیا اور دنیا نیوز نے تحقیقی صحافت میں بھی اپنا نام کمایا ہے یہی وجہ ہے کہ مختصر عرصہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ادارہ دنیا نیوز نے وہ مقام حاصل کر لیا جو بعض ادارے برسا برس میں حاصل نہیں کر سکے ان خیالات کا اظہار سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے روزنامہ دنیا نیوز کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر انڈس ہوٹل اٹک میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا نیوز سینئر صحافی جاوید کشمیری نے کیا تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر صدر مرکزی انجمن تاجران راشد الرحمان خان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد نیاز کھوکھر ، سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکول شیخ آصف محمود صدیقی نے شرکت کی جبکہ دیگر شرکاء میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، معروف تاجر حاجی شکیل احمد ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، سینئر صحافی حافظ نصرت علی خان ، طارق محمود ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، جی ایم کشمیری ، عبدالرحمن عمر بٹ ، سنی خان ، سابق کرکٹر چوہدری حاجی سبحان علی خان ، احسان صداقت ، رانا شوکت ، ڈاکٹر سہیل احمد اور دیگر موجود تھے اس موقع پر روزنامہ دنیا نیوز کی 12 ویں سالگرہ کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا اور بعدازاں مہمانوں کی تواضع پرتکلف چائے سے کی گئی ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot