اٹک :پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں ضلع اٹک سے بھرپور شرکت کریں گے تیاریاں شروع کردی ہیں علامہ خادم حسین رضوی ختم نبوت کے محاذ پر ایک توانا آواز تھے ان کی وفات سے بہت دکھ ہوا جے یو آئی ان کی بخشش اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کرتی ہے ان خیالات کا تحصیل امیر سید زرغون شاہ کی رہائش گاہ فاروق اعظم کالونی اٹک میں منعقدہ ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی اور دیگر رہنماءوں نے خطاب میں کیا اجلاس میں ضلعی ناظم عمومی مولانا سید بلال بادشاہ ضلعی نائب امیر مفتی سید امیر زمان حقانی، سرپرست اعلی قاضی خالد محمود،ڈپٹی سیکرٹری ملک شاہد، سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید،سیکرٹری مالیات مولانا شہاب الدین،سالار مولانا ذکریا کلیم اللہ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس 28 نومبر بروز ہفتہ دن 10 بجے محمدیہ مسجد فوجی مل حسن ابدال میں منعقد کیا جائے گا اجلاس میں تحصیلوں کو یونٹوں کے قیام کے سلسلے میں جو ٹارگٹ دیا گیا تھا اس پر ہونے والی پیش رفت سے مکمل آگاہی حاصل کرنا 13دسمبر کو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے لاءحہ عمل تیار کرنا اجلاس میں پشاور میں پی ڈی ایم جلسے میں اٹک سے بھرپور نمائندگی اور شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Friday, November 20, 2020
Home
اٹک
علامہ خادم حسین رضوی ختم نبوت کے محاذ پر ایک توانا آواز تھے:ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی
علامہ خادم حسین رضوی ختم نبوت کے محاذ پر ایک توانا آواز تھے:ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment