اٹک : ہفتہ شان رحمت اللعالین ﷺ کی تقر یبات میں نمایا ں کامیابی حا صل کر نے والی طالبات کی حوصلہ افزا ئی کے لیے تقریب گورنمنٹ گر لز ہائر سکینڈری سکول اٹک میں منعقد ہوئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک چوہدری عبدالماجد تقریب کے مہمان خصوصی تھے سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ،ڈی او ایلیمنٹری ساجد ہ مختیار اور دیگر افسران نے شر کت کی تقریب میں گلناز اقصیٰ کو صوبائی سطح پر کوئز پر وگرام میں دوئم پوزیشن،حبیبہ اقبال کو ڈویژنل سطح پر نعت رسول مقبول ﷺ میں پہلی پوزیشن اورسبین ملک کو ڈویژنل سطح پر تقر یری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے پر کیش ایورڈ اور اسناد سے نوازا گیا اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبدالماجد نے کہا کہ اٹک کی طالبات کا اعلیٰ سطح پر مقابلہ کر کے انعامات حاصل کر نا خو ش آئند ہے ان کامیا بیوں سے علاقے کی پہچان بنتی ہے اساتذ ہ اور ادارے کا نام روشن ہوتا ہے سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ نمایا ں کامیابی اصل کر نے والی طالبات مبار کباد اور تحسین کی مستحق ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ضلع اٹک کی طالبات نصابی اور ہم نصابی سر گر میوں میں نمایاں مقام حاصل کریں گی ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Wednesday, November 25, 2020
Home
اٹک
ملکی خبریں
ہفتہ شان رحمت اللعالین ﷺ کی تقر یبات میں نمایا ں کامیابی حا صل کر نے والی طالبات کی حوصلہ افزا ئی کے لیے تقریب کا انعقاد
ہفتہ شان رحمت اللعالین ﷺ کی تقر یبات میں نمایا ں کامیابی حا صل کر نے والی طالبات کی حوصلہ افزا ئی کے لیے تقریب کا انعقاد
Tags
اٹک#
ملکی خبریں#
Share This
About وائس آف اٹک
ملکی خبریں
Tags:
اٹک,
ملکی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment