تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Friday, November 27, 2020

حضور اکرم ﷺ کی محبت مومن مسلمان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ افتخار ہوتی ہے اور اس پر مسلمان کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے:علامہ قاری ریاض چشتی

 اٹک : حضور اکرم ﷺ کی محبت مومن مسلمان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ افتخار ہوتی ہے اور اس پر مسلمان کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ، اللہ تعالیٰ حضور اکرم ﷺ سے محبت کرنے والے کو دنیا ، قبر اور حشر میں تینوں مقامات پر انعامات سے نوازتے ہیں جس کا ثبوت حضور اکرم ﷺ کے ادنیٰ خادم سربراہ تحریک لبیک پاکستان ’’ علامہ خادم حسین رضوی ‘‘ کی نماز جنازہ ہے جس میں ڈیڑھ کروڑ افراد نے شرکت کر کے حضور اکرم ﷺ کے ادنیٰ خادم سے اپنی محبت سے کا اظہار کیا ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ سیرت کمیٹی بوٹا علامہ قاری ریاض چشتی نے مرکزی جامع مسجد انوار مدینہ سیرت کمیٹی بوٹا کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کے صدر محفل کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا روحانی محفل سے معروف قانون دان سید فیصل بخاری نے بھی خطاب کیا روحانی محفل میں مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک ندیم رضا خان ، صدر سیرت کمیٹی اکھوڑی سردار رفاقت خان ، مرکزی سینئر نائب صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سینئر صحافی جاوید خان ، صدر سیرت کمیٹی بوٹا شجاعت الہٰی ، نائب صدر ظہور شاہ ، جنرل سیکرٹری محمد عظمت اور دیگر اہل علاقہ موجود تھے اس موقع پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں بوٹا گاءوں میں خوبصورت اسٹیج سجانے کے سلسلہ میں اول انعام بشارت علی ، دوئم انعام گلفام ساجد ، تیسرا انعام عرفان ، اسٹیج سجانے پر افتخار احمد ، حاجی بشیر ، وقاص بلوچ ، محمد ندیم ، ملک محبوب ، محمد رمضان ، محمد شاہد اور محمد وحید کو خصوصی انعامات دیئے گئے بہترین لنگر دینے پر محمد ابرار ، حاجی بشیر ، عظیم بلوچ ، عبدالمالک ، نور محمد اور مولی داد کو بھی خصوصی انعامات دیئے گئے خصوصی انعام میں حسنات ، اسماعیل ملک ، کاشان ساجد ، آصف نواز کی طرف سے خصوصی انعام محمد نوید ، محمد عثمان اور احسان ملک کو جبکہ خصوصی انعام سہیل احمد ، محمد واثق ، محمد ابراہیم ، خرم شہزاد ، محمد عبداللہ ، محمد معظم ، انجمن فدائیں مصطفی ﷺ پارٹی کی طرف سے خصوصی تعاون کا انعام محمد عمران ، محمد رمضان ، گل محمد ، اعجاز کمانڈو ، ربنواز لالہ ، امانت چاچا ، خصوصی انعام برائے میلاد پارٹی ارکان محمد اسرار ، محمد کامی اکرام ، وقاص احمد ، فیضان اعجاز ، شجاعت الہٰی جبکہ خصوصی انعام صدر میلاد پارٹی محمد سجاد ، حق نواز لالہ ، حاجی نور محمد ، خصوصی انعام برائے لنگر مولی داد ، حاجی بشیر ، عبدالحمید ، نور محمد ولد مالک چاچا ، آصف نواز اور شاہدی کو جبکہ خصوصی انعام برائے سرپرست اعلیٰ قاری ریاض چشتی کو دیا گیا جبکہ سیرت کمیٹی بوٹا کی جانب سے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک ندیم رضا خان کو بھی انعام دیا گیا علامہ قاری محمد ریاض چشتی نے روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکر رسول مقبول ﷺ کو اللہ کریم نے عظمتیں عطا فرمائی ہیں نبی پاک ﷺ کی ذات بابرکات سے ہر امتی اپنی جان ، والدین ، مال و دولت اور اولاد سے بڑھ کر محبت کرتا ہے محبت رسول ﷺ ہر مسلمان مومن کے ایمان کا حصہ ہے عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر ایمان مسلمان کی پہچان ہے آپ ﷺ کے بعد نبوت کا اعلان کرنے والا ملعون ہے سیرت النبی ﷺ اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقریبات منانا ثواب ہے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot