اٹک :جعلی حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں قائدین و کارکنان کو گرفتار اور نظر بند کرنا شروع کردیاہے اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ملتان جلسہ ہرصورت ہوگا، کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ،گرفتاریوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ،گرفتار قائدین و کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے اور چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے جعلی حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ملتان،خانیوال اور وہاڑی کے ضلعی ذمہ داران اور اہم و متحرک کارکنان کو چادر چار دیواری کی حرمت پامال کرتے ہوئے گرفتار کیا جا رہا ہے ، گرفتاریوں سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن، جنرل سیکرٹری مولانا محمد صفی اللہ، دیگر صوبائی قائدین مولانا اقبال رشید، مفتی مظہر اسعدی، چوہدری شہباز گجر ایڈووکیٹ، ضیاء الحق چوہدری، پیر فیاض شاہ، مولانا ایاز الحق قاسمی، مولانا محمد عثمان وٹو، مفتی زاہد محمود، مفتی عبدالرحمن، مولانا حافظ معاویہ حسن، قاری محمد سلیم، سلیم اللہ قادری، واقع طاہر، حبیب اللہ چیمہ اور مولاناعبدالخالق مہار نے اپنے مشترکہ بیان میں گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ہے ان رہنماءوں نے ان اوچھے ہتھکنڈوں کو نا ائل حکمرانوں کا سیاسی انتقام قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے انکی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں جے یو آئی کے کارکن ان دو ہتھکنڈوں سے نہ تو گھبرانے والے اور نہ ہی خوفزدہ ہونے والے ہیں جے یو آئی پنجاب کے ترجمان اقبال اعوان کے مطابق جے یو آئی پنجاب کے رہنماءوں نے پولیس انتظامیہ کو متنبہ کرے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اور عوام دشمن حکمرانوں کا آلہ کار بننے کی بجائے اپنے فراءض آئین و قانون کے دائرے میں سرانجام دیں ،جلسے و جلوس کرنا یہ ہر پارٹی کا جمہوری و آئینی حق ہے جس سے کوئی قوت منع نہیں کرسکتی جے یو آئی پنجاب کے صوبائی رہنماءوں نے اپنے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کا مقابلہ کریں اور پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ملتان جلسہ کو ہر حال میں کامیاب کرانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں اور مل کر گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دیں ان شاء اللہ العزیز عوام دشمن حکومت چند دنوں کی مہمان ہے اس کے دن گنے جاچکے ہیں ۔
Post Top Ad
Your Ad Spot
تازہ ترین
.
Thursday, November 26, 2020
Home
اٹک
ملکی خبریں
جعلی حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں قائدین و کارکنان کو گرفتار اور نظر بند کرنا شروع کردیاہے اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے : ڈاکٹر عتیق الرحمن
جعلی حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پہ اتر آئے ہیں قائدین و کارکنان کو گرفتار اور نظر بند کرنا شروع کردیاہے اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے : ڈاکٹر عتیق الرحمن
Tags
اٹک#
ملکی خبریں#
Share This
About وائس آف اٹک
ملکی خبریں
Tags:
اٹک,
ملکی خبریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
ڈیلی وائس آف اٹک ایک ایسا پلاٹ فارم ہے جہاں پرہم آپ کو اٹک میں ہونے والے
مخلتف واقعات،فنکشن اور پروگرامات سے باخبر رکھیں گے ،اور اٹک کی سیاسی ،سماجی ،مذہبی
شخصیت سے تعارف کروائیں گے اور اٹک میں موجود ٹیلینٹ اورآپ کے مسائل کو
اجاگر کریں گے۔آئیے ہمارا ساتھ دیجیےاپنے علاقے کی آواز بنیں۔اپنے کسی بھی فنکشن،پروگرام،تقریبات، دیگرمسائل کو اجاگر کر نے کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔

No comments:
Post a Comment