تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Thursday, November 26, 2020

انجراء پولیس نے قاتل اشتہاری کو 17 سال بعد گرفتار کر لیا

اٹک :انجراء پولیس نے قاتل اشتہاری کو 17 سال بعد گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر اشتہاری مجرموں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ڈی ایس پی جنڈ محمد اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی ایس ایچ او جنڈ مظہر اسلام نے 17 سال قبل زمین کے تنازعہ پر مخالف کو قتل کرنے والے قاتل محمد شریف ولد غلام ربانی جس کے خلاف 7 اگست 2003 ء کو 63 سالہ محمد نذیر ولد محمد خان آرائیں ساکن ڈھوک واندہ داخلی منکور نے تھانہ انجراء میں ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ بس کے انتظار میں کھڑا تھا اس کا بھائی غلام صفدر ، ممریز خان ولد بڈھا خان اور محمد یوسف ولد میر عالم جنڈ جانے کیلئے میرے پیچھے آ رہے تھے جنہوں نے ابھی تک ریلوے لائن کراس نہیں کی اس اثناء میں غلام صدیق ، محمد شریف پسران غلام ربانی اور غلام ربانی ولد احمد خان ٹریکٹر ٹرالی پر آئے جنہوں نے ان کے قریب ٹریکٹر ٹرالی روکی غلام صدیق مسلح کلاشنکوف ، محمد شریف مسلح 12 بور بندوق اور غلام ربانی مسلح کلہاڑی تھے جنہوں نے غلام حیدر کو یک زبان للکارتے ہوئے کہا کہ آج تمہیں زمین دیتے ہیں کہ غلام صدیق نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کی گولیاں غلام حیدر کے جسم کے مختلف حصوں پر لگیں ، محمد شریف نے بندوق 12 بور سے میرے بھائی پر فائرنگ کی جس سے وہ گر پڑا تو غلام ربانی نے سیدھا وار کلہاڑی غلام حیدر کے سر اور چہرے پر کیے جو زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا وجہ عناد یہ ہے کہ غلام ربانی وغیرہ کا میرے بھائی غلام حیدر کے ساتھ کافی عرصہ سے زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ہے جن کے آپس میں مقدمات مختلف عدالتوں میں چل رہے ہیں اس رنجش پر ان تینوں باپ بیٹوں نے باہم صلاح مشورہ ہو کر میرے بھائی کو نا حق قتل کر دیا پولیس نے زیر دفعہ 302;47;34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا تاہم محمد شریف مفرور ہو گیا اور اب پولیس نے 17 سال بعد اسے گرفتار کر کے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot