ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہرکے دوران کیسز میں خطرناک حدتک اضافےاور تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز کی شرح 82فیصد تک بڑھنے کے بعد تمام تعلیمی ادارہ 26نومبر سے 10جنوری تک تمام ادارے بندکر نے کا فیصلہ کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں اجلاس منعقد و جس میں تعلیمی اداروں کے اندر کرونا کیسز بڑھنے کے حوالے سے حالات کا جائز ہ لینے کے بعد تمام تعلیمی ادارہ 26نومبر2020سے 10جنوری تک تمام تعلیمی ادارے بندکر نے کا فیصلہ کر لیاہےانہوں نے کہا کہ جن اداروں میں آن لائن تعلیم کا انتظام ہے وہ آن لائن اپنے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور جہاں آن لائن انتظام نہیں ہے وہاں اساتذہ ہوم ورک دیں گے جبکہ اس حوالے سے فیصلہ صوبائی حکومتیں خود کریں گی
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ دسمبر میں ہونے والے تمام امتحانات کو 15جنوری تک منسوخ کر دیا گیا ہے تاہم انٹر لیول کے امتحانات روٹین کے مطابق ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیا جائے گا وکیشنل انسٹیٹیوٹ جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر کلاسسز نہیں ہوتی وہاں تعلیم سلسلہ جاری رہے گا
No comments:
Post a Comment