تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

تازہ ترین

.

Sunday, November 29, 2020

رشوت لینے پر ایس ایچ او نے اپنے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکہ انہیں حوالات میں بند کر دیا تاہم تھانہ سے نکلتے ہی محرر نے ملزمان کو حوالات سےکر کے فرار کرا دیا ، ایس ایچ او نے نائٹ محرر محمد سلیم کے خلاف بھی ملزمان کو بھگانے اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرا دیا

 اٹک: رشوت لینے پر ایس ایچ او نے اپنے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرا کر انہیں حوالات میں بند کر دیا تاہم تھانہ سے نکلتے ہی محرر نے ملزمان کو حوالات سے آزاد کر کے فرار کرا دیا ، ایس ایچ او نے ناءٹ محرر محمد سلیم کے خلاف بھی ملزمان کو بھگانے اور اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ درج کرا دیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حسن ابدال سب انسپکٹر نیاز احمد نے تھانہ میں زیر دفعہ 161 ، 155 سی کے تحت ایف آئی آر درج کرائی کہ انہیں اطلاع ملی کہ پکٹ خارجہ پشاور جلو برہان انٹرچینج پر تعینات جونیئر پولیس افسران نے خرم خان ساکن پشاور سے 75 ہزار روپے رشوت لی ہے اس اطلاع پر وہ وہاں پہنچے اور چیک پوسٹ کے کمرے میں ہیڈکانسٹیبل گلزار احمد ، کانسٹیبلان جبار افضل اور یاسر شاہ بیٹھے تھے جن کی تلاشی لی گئی تو گل فراز کی جیب سے 25 ہزار روپے ، جبار افضل کی جیب سے 25 ہزار روپے اور یاسر شاہ کی جیب سے بھی 25 ہزار روپے برآمد ہوئے پولیس ملازمین نے رشوت کی رقم لے کر اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا جس پر ان تینوں کو گرفتار کرنے کے بعد حوالات پر معمور ناءٹ محرر کانسٹیبل محمد سلیم کے حوالہ کیا اور گشت پر روانہ ہو گئے تو بعدازاں محمد سلیم نے انہیں فون پر اطلاع دی کہ تینوں پولیس ملازمین جو ملزمان کی حیثیت سے تھانہ میں موجود تھے وہاں سے بھاگ گئے وہ فوراً تھانہ پہنچے اور ناءٹ محرر محمد سلیم سے دریافت کیا جو کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا ان تینوں ملزمان کی گرفتاری کیلئے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ چھاپے مارے گئے تاہم شاطر پولیس ملازمین جل دینے میں کامیاب رہے اس پر ناءٹ محرر محمد سلیم کے خلاف 155;67;,223,224 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرا دیا اس طرح 2 گھنٹے کے مختصر عرصہ میں تھانہ صدر حسن ابدال میں ایس ایچ او محمد نیاز نے اپنے ہی تھانہ کے 4 پولیس ملازمین کے خلاف 2 مقدمات درج کرا دیئے ۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot